سونے کی کرسیاں ہی نہیں بلکہ یہاں کوڑے دان بھی سونے کا ہے۔۔ دنیا کا واحد 7 اسٹار ہوٹل کس جگہ ہے اور اس میں کون سی قیمتی چیزیں موجود ہیں؟

image

آپ نے 5 اسٹار ہوٹلز کے بارے میں سنا ہوگا۔ اسٹارز کسی بھی ہوٹل کے اندر سہولیات کی فراہمی اور امارت کو ظاہر کرتے ہیں۔ دبئی کا برج العرب اگرچہ فائیو اسٹار ہوٹل ہی ہے لیکن کچھ عرصہ پہلے ایک برطانوی صحافی وہاں گیا تو اسے ہوٹل کی سہولیات ایک عام فائیو اسٹار سے کہیں زیادہ محسوس ہوئیں۔ جس کے بعد اس نے برج العرب کو ریٹنگ دیتے ہوئے 5 کے بجائے 7 اسٹار ریٹ کیا۔ اس طرح برج العرب دنیا کا واحد ٧ اسٹار ہوٹل بن گیا۔ آئیے دیکھتے ہیں یہاں ایسی کون سی حیرت انگیز چیزیں ہیں جن کی وجہ سے اس ہوٹل کو 7 اسٹار کہا جاتا ہے۔

سونے کی چیزیں

ہوٹل کا پورا انٹیریئر قیمتی ہے۔ کئی جگہ خالص سونے کی اشیاء ہیں۔ جیسے کہ سونے کا جھاڑ فانوس، ٹیبل کرسیاں اور ٹی وی اسٹینڈ۔ اس کے علاوہ دیواروں پر بھی کئی جگہ سونے کی پتریاں موجود ہیں اور کہیں سونے کا پانی چڑھایا گیا ہے۔ کچھ دیواروں اور فرش پر قیمتی ماربل لگایا گیا ہے۔ یہ ماربل مشہور مجسمہ ساز مائیکل اینجلو قیمتی مجسمے بنانے کے لئے استعمال کرتا تھا۔ اس ہوٹل کے لگژری باتھ روم میں کوڑے دان بھی سونے کا رکھا جاتا ہے

تازہ سی فوڈ

وہ لوگ جو سی فوڈ کھانے کے شوقین ہیں ان کے لئے شاید یہ بات دلچسپی رکھتی ہو کہ برج العرب میں مچھلیاں خریدنے کے بجائے براہ راست سمندر سے نکالی جاتی ہیں اور انھیں تازہ پکا کر پیش کیا جاتا ہے۔

ذاتی بٹلر

ہوٹل میں ٹہرنے والے ہر شخص کو ایک ذاتی بٹلر دیا جاتا ہے جو ان کو ائیر پورٹ سے ہیلی کاپٹر سے ہوٹل لانے سے لے کر کمرہ دکھانے اور تمام ذمہ داریاں اٹھانے کا پابند ہوتا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US