“جس ملک میں مسلمان کم ہیں وہاں جا کر بچے پیدا کریں۔ یہاں تو ہم پہلے ہی بہت ہیں“
یہ الفاظ وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران ادا کیے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ مسلمان یا اللہ کی بنائی مخلوق کو کم کرنے کی بات نہیں کررہے بلکہ پہلے سے موجود انسانوں اور مسلمانوں کو بہتر بنانے کی بات کررہے ہیں۔ یہاں ہم بہت بڑی تعداد میں ہیں جس کی وجہ سے عوام میں خاندانی منصوبہ بندی کو فروغ دینے کی ضرورت ہے تاکہ حکومت بھرپور وسائل بروئے کار لاتے ہوئے عوام کو بہتر تعلی اور صحت کی سہولیات فراہم کرسکے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ورلڈ پاپولیشن ڈے پر جاری کردہ رپورٹ کے مطابق اگلے سال دنیا کی آبادی 8 ارب تک پہنچ جائے گی۔ پاکستان کا نام ان ٨ ترقی پذیر ممالک میں شامل ہے جہاں وسائل کم ہونے کے باوجود آبادی تیزی سے بڑھ رہی ہے۔