میرے شوہر کا پوسٹ مارٹم ہونا چاہیئے کیونکہ ۔۔ دانیہ ملک نے عامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم سے متعلق کونسا بڑا مطالبہ کردیا؟

image

پاکستان کے معروف اینکر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی تیسری اہلیہ دانیہ ملک کے وکیل نے پوسٹ مارٹم کرانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

دانیہ شاہ کے وکیل کا کہنا ہے کہ عامر لیاقت کی موت کی وجوہات سامنے آنا بہت ضروری ہے۔ عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ نے کیس میں فریق بننے کے لیے وکیل کی خدمات حاصل کرلی ہیں۔

ڈان نیوز کی خبر کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں جاری سماعت میں دانیہ ملک کی جانب سے دائر کردہ درخواست پر انہوں نے فریق بننے کی استدعا کی ہے۔ عامر لیاقت کی پوسٹ مارٹم کے حوالے سے جو درخواست دائر کی گئی تھی اس میں دانیہ فریق بننا چاہتی ہیں۔

دائر کردہ درخواست پر مؤقف اختیار کیا گیا کہ عامر لیاقت کی موت کی وجہ جاننا بحیثیت بیوہ ان کے لیے جاننا بہت ضروری ہے کیونکہ وہ ان کی اکلوتی بیوہ ہیں۔

خیال رہے عامر لیاقت حیسن گذشتہ ماہ 9 جون کو انتقال کر گئے تھے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US