بیوی کی خوبصورت تلاوت نے شوہر کا ٹی وی بند کر وادیا ۔۔ دیکھیں جب کچن میں اہلیہ کھانا پکاتے ہوئے تلاوت کر رہی تھی تو اچانک گھر میں کیا ہوا؟

image

میاں بیوی کا رشتہ اس دنیا میں اولاد اور ماں باپ کے بعد سب سے مضبوط رشتہ ہے یہی وجہ ہے کہ ہر اہلیہ کی یہ کوشش رہتی ہے کہ گھر میں برکت اور خوشحالی ہو۔ اسی لیے کہا جاتا ہے کہ گھر میں برکت کیلئے قرآن پاک کی تلاوت ہونا لازمی ہے۔

یہی وجہ ہے کہ یہ خاتون کھانا پکاتے ہوئے تلاوت کر رہی ہے بیوی کی خوبصورت تلاوت سنتے ہی شوہر نے ٹی وی بند کر دیا تاکہ اس کی تلاوت سن سکے اور اسے شاباشی دینے کیلئے وہ خود کچن میں چلا آیا۔

جس پر بیوی بھی خوش ہوئی اور مسکرا دیا۔ بے شک تلاوت کرتے ہوئے بنائے گئے اس کھانا میں برکت اور لذت بہت ہو گی۔

اس کے علاوہ آپکو بتاتے چلیں کہ اس خوبصورت ویڈیو کو اب تک سوشل میڈیا پر 131 ہزار لوگ دیکھ چکے ہیں جبکہ 6 ہزار سے زائد اسے پسند بھی کر چکے ہیں۔ ساتھ ہی ساتھ لوگ اس پر اپنی قیمتی رائے کا ابھی اظہار کر رہے ہیں۔

مثلاََ ایک فرجانا بیگم نامی خاتون نے کہا کہ اللہ پاک مجھے بھی اس طرح کی تلاوت کرنے کی توفیق عطا کرے کیونکہ میں خود کو ادھورا محسوس کرتی ہوں کہ میرے پاس ایسی آواز نہیں۔ یہی نہیں کمینٹس میں کئی لوگ اس ویڈیو پر ماشاء اللہ کہے بغیر بھی نہ رہ سکے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts