“پیسہ بہت تھا۔ میں شاہانہ انداز میں خرچ کرتا تھا اور ہر برا کام کرتا تھا لیکن یہ سب کر کے مجھے کبھی خوشی نہیں ہوئی۔ دل میں خالی پن تھا، بے سکونی تھی اور پھر مجھے اسلام مل گیا“
یہ الفاظ ہیں مشہور ریسلر اور رگبی کھلاڑی سونی بل ولیمز کے جنھیں اسلام قبول کیے کافی عرصہ ہوگیا ہے۔ سونی بل ولیمز کا تعلق نیوزی لینڈ سے ہے۔ ایک انٹرویو میں انھوں نے اسلام سے متاثر ہونے کا واقعہ سناتے ہوئے بتایا کہ “میں تیونس میں ایک مسلمان خاندان سے ملا جو کبھی دکھی نہیں ہوتے تھے۔ ان کے چہرے پر روشنی رہتی تھی اور وہ خوش رہتے تھے۔ یہی وہ وقت تھا جہاں سے میں نے مذہب اسلام سے متاثر ہونا شروع کیا“
اسلام نے میرے اندر انسانیت کا احساس پیدا کیا
سونی ولیمز کا کہنا ہے کہ “مجھے اسلام قبول کرنے میں کچھ وقت ضرور لگا لیکن مجھے اسلام مل گیا اور میرے اندر کی حیوانیت کو انسانیت میں بدلنے کا موقع مل گیا۔
مسلمان آخرت کو دنیا پر فوقیت دیتے ہیں
سونی ولیمز کا کہنا ہے کہ انھیں یہ بات سب سے زیادہ اچھی لگتی ہے کہ مسلمان خود کو دنیا میں صرف ایک مسافر سمجھتے ہیں اور آخرت کو دنیا پر فوقیت دیتے ہیں۔ سونی ولیمز کے بعد ان کی والدہ، بھائی اور سیاہ فام ساتھیوں نے بھی اسلام قبول کرلیا ہے۔
طرزِ زندگی بدل گیا
پہلے سے مکمل طور پر تبدیل سونی ولیمز اب سر پر ٹوپی اور ہاتھ میں تسبیح رکھتے ہیں۔ لوگوں سے عاجزی سے ملتے ہیں۔