کہیں اتنی لمبی گائے ہے تو کہیں الگ دھڑ والی بلی۔۔ دماغ چکرا دینے والی تصاویر جو آپ کو بھی سوچ میں ڈال دیں گی

image

تصاویر اگر پہیلی کا روپ دھار لیں تو صرف آنکھوں سے دیکھنا کافی نہیں ہوتا بلکہ دماغ بھی سوچنے پر مجبور ہوجاتا ہے۔ یہی چیز دماغ کے ساتھ سیکھنے کا عمل بھی تیز کرتی ہے۔ آج ہم چند ایسی ہی تصاویر لے کر حاضر ہوئے ہیں جنھیں دیکھ کر آپ بھی ان کے بارے میں کچھ دیر تو ضرور ہی سوچیں گے۔

الگ الگ دھڑ کی بلی

اس تصویر کو دیکھ کر ایسا لگ رہا ہے جیسے ایک بلی کا آدھا دھڑ نیچے ہے اور ایک کا اوپر لیکن درحقیقت ایسا نہیں ہے۔ یہ دو الگ الگ بلیاں ہیں جن میں سے ایک اوپر والے ڈبے میں ہے تو دوسری نیچے ڈبے میں داخل ہورہی ہے مگر دونوں کا جسم گتوں کے اندر کچھ اس انداز میں ہے جیسے لگ رہا ہو یہ ایک ہی بلی ہے۔

اتنی لمبی گائے

یقینا اس تصویر نے ہمارے دماغ کو پریشان کر دیا۔ تصویر میں موجود دکھائی دینے والی لمبی گائے دراصل لمبی نہیں بلکہ پینوراما (Panorama) شاٹ سے لی گئی ہے جس دوران گائے چل رہی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ گائے کی اپنی جگہ سے حرکت کرنے کی وجہ سے یہ اتنی لمبی نظر آرہی ہے۔

بالوں سے بھرا یہ چہرہ کس کا ہے؟

پہلی نظر میں اس تصویر کو دیکھنے میں لگتا ہے کہ کوئی آدمی ہمیں دیکھ رہا ہو۔ لیکن پھر سمجھ آتا ہے کہ یہ کسی آدمی کے پیچھے کے حصے والے بال ہیں جہاں اس نے انسانی شکل والا ہیر اسٹائل بنوایا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US