بھوکے ڈاکو پیسے کے ساتھ ڈبل روٹی بھی لے گئے۔۔ واقعہ کس شہر میں پیش آیا؟ ویڈیو دیکھیے

image

مہنگائی کے ساتھ ساتھ چوری چکاری میں بھی اضافہ ہوتا جارہا ہے جس میں کبھی چور ایسی حرکتیں کرجاتے ہیں کہ عقل دنگ رہ جاتی ہے۔ ایسا ہی ایک واقعہ شہر کراچی میں پیش آیا ہے جہاں دو چور ایک بیکری میں داخل ہوئے تو نقد رقم کے ساتھ بیکری میں رکھی ڈبل روٹیاں بھی اڑا لے گئے۔ ویڈیو وائرل

اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص جو غالباً صفائی کرنے والا ہے وہ نیچے بیٹھا ہے جبکہ ایک آدمی ریک سے ڈبل روٹیاں اٹھا رہا ہے۔ تھوڑی دیر میں ایک دوسرا شخص آتا ہے اور دونوں ایک ساتھ باہر نکل جاتے ہیں۔ بیکری میں اور بھی ملازمین ہیں جنھیں یرگمال بنایا ہوا ہے۔ یہ واقعہ بلدیہ ٹاؤن میں پیش آیا ہے اور پولیس نے سی سی ٹی وی ویڈیو کی مدد سے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts