اب ظہیر کے ساتھ تعلقات اچھے نہیں رہے، جان کو بھی خطرہ ہے ۔۔ ظہیر کو کبھی نہ چھوڑنے والی دعا زہرا نے اچانک اپنا فیصلہ کیوں بدل لیا؟

image

پسند کی شادی کرنے والی دعا زہرا کو ان کی درخواست پر لاہور کے ایک دارالامان منتقل کر دیا گیا۔ مقامی عدالت میں دعا زہرا کی پیشی ہوئی تو وہاں ان کا بیانیہ پہلے سے بہت مختلف تھا۔

مہدی علی کاظمی کی بیٹی دعا زہرا نے لاہور کی مقامی عدالت میں مجسٹریٹ کے سامنے اپنا بیان دیا کہ اب انہیں دارالامان منتقل کر دیا جائے کیونکہ اب ان کے ظہیر کے ساتھ تعلقات میں اُتار آگیا ہے۔

دعا زہرا کا عدالت میں کہنا تھا کہ ظہیر سے الگ ہونے کےبعد اپنے رشتہ دار کے گھر رات گزاری۔ دعا کا کہنا تھا کہ میرے پاس رہنے کے لیے جگہ نہیں والدین بھی سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں میری جان کو خطرہ ہے اس لیے مجھے دارالامان منتقل کر دیا جائے۔

عدالت کے حکم پر دعا زہرا کو بعد ازاں دارالامان بھیج دیا گیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US