پیدائش کے بعد ہی بچہ ڈاکٹر کو غصے سے دیکھنے لگا ۔۔ نومولود دنیا میں آتے ہی روتے ہیں مگر یہ بچہ ڈاکٹر کو کیوں ایسے دیکھ رہا ہے؟

image

اس دنیا میں جب بچہ آتا ہے تو والدین خوشی سے نہال ہوتے ہیں اور بچہ اکثر رو رہے ہوتے ہیں یا پھر سو رہے ہوتے لیکن ایک ایسے بچے کی پیدائش ہوئی جسے دیکھ کر پوری دنیا ہی حیران ہو گئی۔

جی ہاں ہم بات کر رہے ہیں برازیل کے علاقے ریو ڈی جنیرو میں پیدا ہونے والے ایسے بچے کی جس نے پیدائش کے چند منٹ بعد ہی ڈاکٹر کو غصے سے دیکھنا شروع کر دیا اور اس موقعے پر موجود نرس نے بچے کی تصویر کھینچ کر فیس بک پر شیئر کر دی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی۔ تصویر میں واضح دیکھا جا سکتا ہے کہ بچہ اپنی آنکھیں کھول کر ڈاکٹر کو کئی منٹ تک گھورتا رہا۔

مزید یہ کہ اس بچے کی والدہ کا نام اسا بیلا ہے اور ان کے والدین کا کہنا ہے کہ ہماری بیٹی کی شادی کو ابھی ایک سال ہی ہوا تھا مگر مگر وہ ابھی ماں نہیں بننا چاہتی تھی مگر اب ڈاکٹرز کے مطابق ہماری بیٹی اور بچہ دونوں ہی ٹھیک ہیں۔

اس غصہ کر جانے والے بچے کی پیدائش پر والدہ اسا بیلا کہنا تھا کہ میرا بچہ بہت بہادر ہے کیونکہ اس کے دنیا میں آتے ہی سب نے اس کا مذاق بنانا شروع کر دیا ہے۔

آخر میں آپکو یہ بھی بتاتے چلیں کہ اس بچے کی پیدائش کے بعد کے رد عمل پر لوگوں نے مختلف رائے دیں جیسا کہ ایک صارف نے کہا کہ شاید بچہ یہ کہنا چاہ رہا ہوگا کہ مجھے کیوں جگایا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts