شہزادی ڈیانا کی موت کیسے ہوئی تھی! قبر کے مردوں کا پوسٹ مارٹم کرتے ہوئے چکر آجاتا ہے۔۔ 23 ہزار سے زائد لاشوں کا موسٹ مارٹم کرنے والے ڈاکٹر کے انکشافات

image

“پوسٹ مارٹم کرنا ہمارا کام ہے لیکن ہر بار اپنے ہی کام سے ہمیں خوف آتا ہے۔ خاص طور پر جب قبر کشائی کی جاتی ہے اور پرانے مردوں کو نکال کر ان کا پوسٹ مارٹم کیا جاتا ہے تو چکر بھی آجاتا ہے“

یہ کہنا ہے ڈاکٹر سمعیہ کا جو میڈیکل سرجن ہیں اور کافی سالوں سے پوسٹ مارٹم ٹیم کی سربراہی کے فرائض انجام دیتی رہی ہیں۔

پوسٹ مارٹم اور ڈاکٹرز کی رائے

گزشتہ کچھ دنوں سے مرحوم ٹی وی اینکر عامر لیاقت حسین کے پوسٹ مارٹم کے بارے میں مختلف خبریں گردش کررہی ہیں۔ اس عمل کا مقصد یہ جاننا ہوتا ہے کہ موت کس وجہ سے ہوئی یا جسم کا کوئی حصہ ٹوٹا ہوا ہے وغیرہ۔ اس آرٹیکل میں ہم بات کریں گے کہ پوسٹ مارٹم کرنے والے ڈاکٹرز اور سرجن اس عمل کے بارے میں کیا بتاتے ہیں۔

ایک تکلیف دہ کام ہے

ڈاکٹر رچرڈ شیفرڈ شہزادی ڈیانا سمیت 23 ہزار لاشوں کا پوسٹ مارٹم کر چکے ہیں۔ ان کی عمر68 برس ہے اور وہ شادی شدہ اور دو بچوں کے باپ بھی ہیں۔ رچرڈ شیفرد ایک پیتھالوجسٹ ہیں اور ان کا اپنے کام کے حوالے سے کہنا ہے کہ اس میں اتنا پیسہ نہیں جتنا لوگ سوچتے ہیں اور ذہنی تناؤ بہت ہے۔ “میں نے کئی ہزار لاشوں کا پوسٹ مارٹم کیا لیکن ہمیشہ خوف آتا ہے۔ یہ ایک تکلیف دہ کام ہے“

لیڈی ڈیانا کی موت کی وجہ

رچرڈ شیفرڈ نے مشہور شخصیات کا پوسٹ مارٹم بھی کیا ہے۔ لیڈی ڈیانا کے پوسٹ مارٹم کے بارے میں ان کا انکشاف ہے کہ شہزادی کی موت کی وجہ سیٹ بیلٹ نہ باندھنے سے ہوئی۔ اگر انھوں نے سیٹ بیلٹ باندھی ہوتی تو شاید آج وہ زندہ ہوتیں۔

پوسٹ مارٹم کا طریقہ کار

پاکستان میں پوسٹ مارٹم کی ٹیم کی سربراہی کرنے والی ڈاکٹر سمعیہ کا کہنا ہے کہ “ہر طرح کی لاشیں اس کام کے لئے آتی ہیں۔ ہم کوشش کرتے ہیں کہ لاش کو کم سے کم کھولا جائے لیکن اکثر ایسا نہیں ہوپاتا لیکن لواحقین کے جذبات کا احترام کرتے ہوئے ہم مخصوص طریقوں سے لاش کو اصل حالت میں واپس لانے کی پوری کوشش کرتے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US