پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مایہ ناز پروگرام میزبان اور اداکارہ ندا یاسر کا ایک ویڈیو کلپ آپ کو ضرور یا ہوگا جس میں انہوں نے فارمولا ون کار سے متعلق دلچسپ سوالات پوچھے تھے۔ وہ ویڈیو ان کی 5 سال پرانی ہے جب ندا یاسر کو فارمولا وَن ریسنگ کار سے متعلق معلومات نہیں تھی۔
اب ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں یاسر نواز ندا یاسر سے فارمولا ون کار سے متعلق سوال کرتے ہیں جس پر ندا یاسر دلچسپ جواب دیتی ہیں۔
اِن دنوں ندا یاسر چھٹیاں گزارنے اپنے شوہر یاسر نواز کے ہمراہ امریکہ گئی ہوئی ہیں۔ وہیں ایک تفریحی مقام پر ندا یاسر اور یاسر نواز جاتے ہیں جہاں فارمولا ون کار کی نمائش لگی ہوتی ہے۔
یاسر نواز ندا یاسر سے سوال کرتے ہیں کہ ندا یہ کونسی گاڑی ہے جس پر ندا یاسر کہتی ہیں کہ ہاں مجھے بہت اچھے سے پتہ ہے پھر یاسر نواز کہتے ہیں کہ یہ ہے فارمولا ون کار۔ ندا یاسر ویڈیو میں کہتی ہیں کہ میں نے بہت اچھے سے اور اندر سے بھی دیکھی اور ہاتھ بھی لگا کر دیکھ لی ہے۔