شیخ رشید ویسے تو مسلم لیگ ق سے تعلق رکھتے ہیں لیکن عمران خان کے قریبی حمایتیوں میں شمار کیے جاتے ہیں۔ حال ہی میں وسیم بادامی سے پروگرام کرتے ہوئے شیخ رشید نے بتایا ہے کہ علم نجوم کے ماہر نے عمران خان کے بارے میں ایک اہم بات کہی تھی۔
ان کا کہنا ہے کہ نجومی نے عمران خان کو کہا پہاڑی سے ایک بڑا پتھر ان کی جانب آرہا تھا لیکن عمران خان کو ہٹا دیا گیا اور شہباز شریف کی حکومت آگئی اور وہ پتھر ان کی حکومت پر گر گیا۔ شیخ رشید نے دعویٰ کیا کہ یہ بات عمران خان نے انھیں خود کور کمیٹی کے اجلاس میں بتائی ہے۔