سوشل میڈیا پر مشہور شخصیات سے متعلق ایسی کئی معلومات موجود ہیں جو کہ سب کی توجہ حاصل کر لیتی ہیں، لیکن کچھ ایسی ہیں جو کہ بہت سے مداحوں کو جذباتی بھی کر دیتی ہیں۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو وسیم اکرم سے متعلق دلچسپ معلومات فراہم کریں گے۔
وسیم اکرم کا شمار پاکستان کے بہترین قومی کرکٹرز میں ہوتا ہے، جو کہ مداحوں سمیت پاکستانیوں کے دل پر راج کر رہے ہیں، وسیم اکرم کی خاص بات یہ بھی ہے کہ وسیم نے اپنے خوش اخلاق اور حسن اخلاق کی بدولت سب کے دل جیت لیے ہیں۔
وسیم اکرم جب کرکٹ میں تھے تو اس وقت بھی پاکستانیوں کی توجہ کا مرکز تھے اور اب سابق کرکٹر بن کر میڈیا پر بطور کرکٹ تجزیہ کار بن کر بھی ناظرین کے دلوں پر راج کر رہے ہیں۔
وسیم اکرم کی ایک خاص بات یہ بھی ہے کہ زندگی میں کئی اتار چڑھاؤ اور تکالیف آئیں، مگر ان کے چہرے کی مسکراہٹ کم نہ ہوئی، ہر مصیبت کو ہنس کر سہا، ان کی زندگی میں مشکل لمحہ وہ بھی تھا جب ان کی پہلی اہلیہ ہما اکرم علیل ہو گئی تھیں اور اس جہان فانی سے کوچ کر گئیں۔
ہما اکرم گردے اور دل کے امراض کی وجہ سے علیل تھیں اور بھارتی شہر چنائی کے بہترین اسپتال میں زیر علاج تھیں، جبکہ بہترین علاج کے لیے انہیں بذریعہ ائیر ایمبولینس سنگاپور بھی بھجا گیا تھا، تاہم ہما اکرم جانبر نہ ہو سکیں اور 42 سال کی عمر میں جہان فانی سے کوچ کر گئیں۔
ہما اکرم نہ صرف پڑھی لکھی خاتون تھیں، بلکہ ملک کے بہترین اسپتال میں بطور سائیکالوجسٹ اور ہپناتھیراپسٹ ذمہ داریاں نبھا رہی تھیں، 1990 کے میں وہ پاکستان کرکٹ ٹیم میں بطور سائیکالوجیکل کاؤنسلر ذمہ داریاں نبھا چکی تھیں جہاں انہوں نے ثقلین مشتاق کی مدد کی تھی جبکہ وسیم اکرم بھی اہلیہ کو دماغی طور پر سپورٹ کرنے کا اعتراف کر چکے ہیں۔
وسیم اکرم اور ہما اکرم کے دو بیٹے ہیں، تیمور اور اکبر، جن کی تربیت وسیم اہلیہ کے بعد خود کر رہے تھے۔
وسیم اکرم اپنی دونوں بیویوں مرحومہ ہما اور شنیرا اکرم کے بارے میں کہتے ہیں کہ میں دو بار خوش قسمت بن چکا ہوں، کیونکہ میری پہلی مرحومہ ہلیہ بہترین خاتون تھیں، میں آج بھی انہیں یاد کرتا ہوں، انہوں نے مجھے زندگی میں بہت کچھ سکھایا۔ مجھے دو پیارے سے بیٹے دیے، اور پھر شنیرا کی وجہ سے بھی میں خوش قسمت ہوں۔
وسیم اکرم کی دوسری اہلیہ شنیرا اکرم سے ان کی ایک بیٹی عائلہ ہیں، جن سے وہ بے حد محبت کرتے ہیں، دوسری جانب شنیرا بھی وسیم کے بیٹوں تیمور اور اکبر سے بے انتہا محبت کرتی ہیں، یہی وجہ ہے کہ اب تیمور اور اکبر بھی شنیرا کو اپنے قریب سمجھتے ہیں۔
دوسری جانب شنیرا تیمور اور اکبر کے ساتھ تقاریب میں بھی جاتی ہیں جہاں یوں معلوم ہوتا ہے کہ جیسے وہ بچوں کو بے حد چاہتی ہیں، ان کا خیال رکھتی ہیں۔