فلموں میں تو پولیس والے اکثر ہی ہاتھ میں ڈنڈا تھامے نظر آتے ہیں لیکن ڈیوٹی دیتے ہوئے بھی اکثر پولیس والے گن اور پستول کے بجائے ڈنڈا پکڑے ہوتے ہیں۔ اس آرٹیکل میں ہم آپ کو بتائیں گے کہ اس ڈنڈے کو کیا کہتے ہیں اور اس کا اصل مقصد کیا ہے۔
پولیس اسٹک کو کیا کہتے ہیں؟
عام طور پر لکڑی سے تیار شدہ اس اسٹک کو بیٹن، ٹرنچون یا نائٹ اسٹک کہا جاتا ہے۔ مختلف ملکوں میں اس ڈنڈے کو بنانے کے لئے الگ الگ میٹیریل استعمال ہوتا ہے اور اس کی تاریخ کافی پرانی ہے۔ اسٹک کا مقصد لوگوں کی اصلاح کرنا، راستہ بتانا، دفاع کرنا اور سزا دینا ہے۔
عوامی تفریحی مقامات پر ڈنڈا ساتھ نہیں لے جایا جاتا
پولیس کو بلا اجازت عوامی تفریحی مقامات پر ڈنڈے کے ساتھ جانا منع ہوتا ہے کیوں کہ اس سے عوام خوفزدہ ہوتی ہے۔ پولیس کے علاوہ آرمی اور قانون نافذ کرنے والے دیگر ادارے بھی ڈنڈا ساتھ رکھتے ہیں۔
ٹریفک پولیس کی اسٹک
ٹریفک پولیس کے ہاتھ میں سرخ رنگ کا ڈنڈا ہوتا ہے تاکہ دور سے اسے دیکھنا ممکن ہو اور پولیس اہلکار کو فاصلے سے بھی راہنمائی کرنے میں آسانی ہو۔ ان میں اکثر لائٹ بھی ہوتی ہے تاکہ رات کے وقت اسٹک نمایاں ہوسکے۔