عامر لیاقت حسین کی وفات کے بعد ان کے پوسٹ مارٹم سے متعلق خبریں آرہی ہیں جس حوالے سے ان کی تیسری اہلیہ دانیہ ملک نے عدالت سے مطالبہ بھی کیا یہ جاننا ضروری ہے کہ عامر لیاقت کی موت ہوئی کیسے۔
دانیہ کی عدالت میں درخواست کے بعد اب عامر لیاقت کی پہلی اہلیہ بشریٰ اقبال کا ٹوئٹ سامنے آیا ہے جس نے صارفین کو حیرت و تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔
معروف پروگرام میزبان بشریٰ اقبال نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ ایسی بھی کیا پیسے کی لالچ کہ جان مال عزت سب کھا جاؤ کسی انسان کا وہ بھی جھوٹ اور الزامات کی بنیاد پر۔
ان کا کہنا تھا کہ دنیا کی عدالت میں انسان کتنے ہی جھوٹ بول لے لیکن اللہ کی عدالت میں زبان نہیں اعضاء بولیں گے، وہاں جب سی سی ٹی وی چلیں گے تو کوئی راہ فرار نہیں ملے گی۔
صارفین کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ اس ٹوئٹ میں بشریٰ اقبال نے دانیہ ملک پر تنقید کرتے ہوئے انہیں نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے اپنی ٹوئٹ کے آخر میں ہیش ٹیگز کا استعمال کرتے ہوئے لکھا کہ اللہ سے ڈرو اللہ سب جانتا ہے۔