گانے کا تحفہ ایبسلوٹلی ناٹ ۔۔ ترک گلوکار کا عمران خان کو خاص تحفہ

image

سابق وزیر اعظم عمران خان کی پذیرائی کے چرچے دنیا بھر میں مقبول ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ایک ترکش گلوگار عمران خان کی شخصیت اور ان کی بول چال کے گرویدہ ہوگئے ہیں۔

پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان نے کچھ عرصہ قبل آسٹریلوی صحافی کو انٹرویو دیا تھا جس میں انہوں نے ایک ٹرم ایبسلوٹلی ناٹ کیا تھی جس پر بے تہاشا میمز اور پیروڈی ویڈیوز بنائی گئی تھیں۔

وہیں ترکش گلوکار نے عمران خان کے ایبسلوٹلی ناٹ سے متاثر ہوکر اس پر گانا بنا ڈالا اور عمران خان کو خراج تحسین پیش کیا۔

مذکورہ گانا 4 منٹ 16 سیکنڈ کا ریکارڈ کیا گیا ہے جس میں میں قائدِ اعظم محمد علی جناحؒ سے لے کر پاکستان کے خوبصورت نظاروں کے علاوہ سابق وزیرِ اعظم عمران خان کوسیاسی سرگرمیوں میں مصروف دکھایا گیا ہے۔

ترک گلوکار ترگے ایورن نے اس حوالے سے کہا ہے کہ یہ گانا ایک تُرک بھائی کی جانب سے عمران خان اور پاکستان کو خراجِ تحسین کے طور پر پیش کیا گیا ہے، مجھے امید ہے کہ آپ سب اسے پسند کریں گے اور اس کی حمایت کریں گے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts