جوڑے واقعی آسمانوں پر بنتے، آج دیکھ بھی لیا ۔۔ 50 سال کے شخص کی 19 سال کی لڑکی سے شادی پر لوگ بھی حیران، بات کیسے آگے بڑھی؟

image

شادی کی پوسٹ تو سوشل میڈیا پر چلتی ہی ہیں لیکن ان شادیوں کو زیادہ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے زیادہ دلچسپی حاصل ہوتی ہے جن میں لڑکا لڑکی کے درمیان عمر کا فرق زیادہ ہو۔

ایسی ہی کئی شادیاں ہم لوگ دیکھ چکے ہیں جس میں مرد بڑی (50 سے 60 برس ) عمر کا ہوتا ہے جبکہ لڑکی 18 یا 19 برس کی ہوتی ہے۔

سوشل میڈیا صارفین بھی ایسی شادیوں پر خاصے حیران ہوتے ہیں اور سوچتے ہیں کہ یہ شادیاں کیسے ہوجاتی ہیں اور سب سے اہم بات کہ ان کے گھر والے کیسے راضی ہوجاتے ہیں تو اس پر یہی کہا جاسکتا ہے کہ جوڑے آسمانوں پر بنتے ہیں۔

اب جس شادی شدہ جوڑے کے بارے میں آج ہم جاننے والے ہیں۔

جوڑے کا تعلق رحیم یار خان کی تحصیل لیاقت پور سے ہے جہاں پچاس سالہ احمد نے ایک 19 سالہ لڑکی سے محبت کی شادی کی۔ لڑکی کا نام تو معلوم نہیں ہوسکتا البتہ ان کے حوالے سے معلوم یہ چلا کہ احمد کی اہلیہ شادی سے قبل ان کی دُکان پر گندم پسوانے جایا کرتی تھیں اور یہ جناب ان سے پیسے نہیں لیا کرتے تھے جس کے بعد دونوں میں بات چیت کا آغاز ہوا اور چند دن میں رشتہ ہوا اور شادی ہوگئی۔

مذکورہ جوڑے کی پوسٹ سوشل میڈیا پر ہر طرف پھیلی ہوئی ہیں جنہیں دیکھ کر صارفین بھی حیران ہیں۔

ہمارے معاشرے میں اس چیز کو غلط رخ دیا جاتا ہے کہ اتنی بڑی عمر کے شخص سے چھوٹی عمر کی لڑکی سے شادی کیسے ہوسکتی ہے تو نکاح کو ہمارے نبی کی سنت ہے اس بات میں کوئی حرج نہیں کہ اگر لڑکا بڑی عمر کا ہو اور لڑکی چھوٹی عمر یا لڑکا چھوٹی عمر کا ہو اور لڑکی بڑی عمر۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US