ٹی وی اسکرین اور ہوٹل بھی ہوتے ہیں۔۔ جانیں ایران کی لگژری ٹرین میں کون سی جدید سہولیات موجود ہوتی ہیں؟

image

ٹرین کا سفر عام طور پر کافی شور اور غیر آرام دہ ہوتا ہے لیکن ایران میں یہ سفر بالکل مختلف ہوتا ہے اور ایرانی ٹرینوں کو دنیا بھر میں لگژری ٹرینوں کا درجہ حاصل ہے۔ اس آرٹیکل میں ہم آپ کو بتائیں گے کہ ایرانی ٹرینوں میں کون سی دلچسپ خصوصیات ہوتی ہیں جن کی وجہ سے وہ اتنی شہرت رکھتی ہیں۔

ایران کی لگژری ٹرینوں میں 3 کلاسز ہوتی ہیں۔ اکانومی، بزنس اور وی آئی پی۔ پاکستانی یوٹیوبر جو وائلڈنیس بائے ابرار کے نام سے یوٹیوب چینل چلاتے ہیں۔ ان کا اپنے وی لاگ میں کہنا تھا کہ ایرانی ٹرین سے سفر کرتے ہوئے انھوں نے بزنس کلاس کا ٹکٹ لیا جو کہ کافی سستا تھا یعنی صرف ٦ ہزار پاکستانی روپے کا اور اس میں کافی سہولیات موجود تھیں۔

داخل ہوتے ہی کیا چیزیں دی گئیں؟

اس ٹرین کی اکانومی کلاس میں ایک وقت میں 4 افراد آرام سے بیٹھ سکتے ہیں۔ یوٹیوبر جب ٹرین میں بیٹھے تو انھیں سیٹ پر ایک پاؤچ دیا گیا جس میں ایک ٹوتھ پیسٹ، ٹوتھ برش کے ولاوہ کورونا سے بچاؤ کا ماسک، ہینڈز فری، کنگھا، سوتے ہوئے آنکھوں پر بنادھنے والی پٹی اور سلیپرز بھی دیے گئے۔

ٹرینوں میں جہاز اور ہوٹل جیسی جدید سہولیات

ٹرین میں کھانے پینے کا انتظام بھی بہت اچھا ہوتا ہے۔ ایران کی 5 اسٹار ٹرینوں میں باقاعدہ ریستوران موجود ہوتے ہیں جہاں جا کر اپنی مرضی کے کھانوں سے لطف اندوز ہوا جاتا ہے۔ یوٹیوبر کا کہنا تھا کہ جب وہ وی آئی پی کلاس میں گئے انھیں اکانومی اور وی آئی ہی میں کوئی فرق نہیں محسوس ہوا۔ البتہ مختلف ٹرینوں کا الگ نظام ہوتا ہے۔ دیکھنے کے لئے ٹی وی اسکرین بھی دی جاتی ہے۔

ٹرین کا باتھ روم

ان5 اسٹار ٹرینوں کا باتھ روم چھوٹا مگر آرام دہ ہوتا ہے اور ضرورت کی ہر شے یہاں موجود ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ سونے کے لئے بھی نئی تکیہ اور بستر وغیرہ ہر مسافر کو دیا جاتا ہے جس سے اس کا سفر مزید خوبصورت اور آرام دہ ہوجاتا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US