ان سبزیوں پر یہ شکلیں کیسے بن گئیں؟ تصاویر میں موجود ایسی گڑبڑ جس نے دیکھنے والوں کو دوبارہ دیکھنے پر مجبور کردیا

image

سبزیاں کاٹتے ہوئے کبھی کبھار حیرت کا یہ دیکھ کر حیرت سے جھٹکا لگتا ہے کہ ان پر انسانی شکل واضح ہورہی ہے یا پھر وی کسی مخصوص پوزیشن میں ہیں جسے دیکھ کر انسان کا گمان ہونے لگتا ہے اور کبھی کبھی تو وہ کسی جانور کے جسم جیسی حئیت اختیار کرلیتی ہیں۔ اس آرٹیکل میں آپ کو ایسی ہی چند دلچسپ تصاویر دکھائی جائیں گی۔

چلنے والی مولی

اس مولی کی تصویر کو دیکھ کر ایسا محسوس ہورہا ہے جیسے اس کی ٹانگیں نکل آئی ہیں اور یہ کھیت میں چل کر کہیں جارہی ہے۔ یا پھر جادو سے کسی انسان کو ہی مولی بنا دیا گیا ہے۔

الو جیسا سیب

سیب کاٹا تو اس کے بیج کچھ اس طرح موجود تھے کہ الو کا چہرہ بن گیا ہے۔ اتفاق سے الو صاحب بھی وہیں موجود تھے۔ اس تصویر میں دونوں جڑواں بھائی لگ رہے ہیں۔

گلے ملتی ہوئی گاجریں

ان کو دیکھ کر ایسا لگتا ہے جیسے ماں بیٹا گلے مل رہے ہوں۔ یہ کچھ ایسا غلط بھی نہیں کیوں کہ چھوٹی گاجر بڑی گاجر کے جسم کا ہی حصہ ہے۔ دراصل پھل اور سبزیوں میں ایسی شبیہ یا حرکات تب بنتی ہیں جب ان کی نشونما معمول سے تھوڑی ہٹ کر ہو۔ یہ محض اتفاقیہ ہے کہ کبھی سبزیاں اور پھل انسانی شبیہہ اختیار کرتے ہیں اور کبھی جانور کی۔

انسانی شکل کا بینگن

اس بینگن کی بناوٹ کچھ ایسی ہے جیسے سچ مچ کوئی انسانی چہرہ یا کارٹون ہو۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US