محکمہ موسمیات نے کراچی میں کب سے بارشوں کی پیشن گوئی کر دی؟ شہر ڈوبنے کا خطرہ

image

کراچی والے ہو جائیں تیار، ایک بار پھر شہر میں کالے بادلوں کی آمد متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق مون سون کا چوتھا اسپیل ہفتے سے شہر قائد میں داخل ہوگا، تاہم امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ مون سون کا یہ اسپیل موسلادھار بارشوں کا باعث بن سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے کراچی میں 23 سے 26 جولائی کے دوران بارشوں کی پیشن گوئی کی گئی ہے، جبکہ نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا امکان بھی ظاہر کیا ہے۔

سندھ کے مختلف اضلاع سمیت خضدار، لسبیلہ، حب، کیر تھر رینج پر بھی بادل خوب برسیں گے، واضح رہے عید کے دنوں میں ہونے والی بارش سے شہر کی حالت ابتر ہو گئی تھی، تاہم اب ایک نئے سسٹم سے صورتحال مزید خراب ہونے کا اندیشہ ہے۔

سوشل میڈیا ذرائع کے مطابق مون سون کا یہ سسٹم جنوبی پنجاب سے میں پیدا ہونے والے ہوا کے کم دباؤ کے باعث آ رہا ہے، جس کا رخ بحیرہ عرب کی جانب ہوگا، یعنی یہ ہوا کا کم دباؤ کراچی کو متاثر کر سکتا ہے، ذرائع کے مطابق امکانات ظاہر کیے جا رہے ہیں کہ ہوا کا کم دباؤ کراچی کو براہ راست متاثر کر سکتا ہے، جبکہ ایک اور صورتحال کے مطابق شہر کے قریب سے گزرے، یعنی دونوں صورتوں میں شہر میں بارش کا امکان ہے۔

دوسری جانب ماہرین موسمیات اس سال مون سون میں تبدیلیاں ہوتے دیکھ رہے ہیں، مون سون ٹرف گزشتہ سالوں تک بھارتی شہروں تک ہی محدود رہتا تھا، جو کہ اس سال کراچی کے قریب آ گیا تھا، جس کے باعث کراچی میں عید کے پہلی رات شروع ہونے والی بارش تھی جو اگلے روز تک جاری رہی۔

اسی طرح بحیرہ عرب اور بحیرہ بنگال سے ہی سسٹم کراچی میں داخل ہوتے ہیں، لیکن ہفتے کو آنے والا سسٹم جنوبی پنجاب سے آرہا ہے، جو کہ ماہرین کے لیے حیرت کا باعث بن رہا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US