میرے 2 ماہ کے بیٹے کی لاش تو دے دو .. مظلوم باپ اپنے بچے کو دیکھنے کیلئے ترس گیا، رو رو کر بُرا حال

image

ہستا بستا گھر اچانک ایک ہوا کے جھونکے میں اجڑ جائے تو نہ کھانا اچھا لگتا نہ پینا۔ اولاد کا غم یقیناً سب سے زیادہ بڑا اور تکلیف دہ ہے۔ کراچی کے علاقے شادمان ٹاؤن کے رہائشی دانش کا خوشحال گھرانہ اچانک ماتم کدہ بن گیا۔ دانش اپنے 2 بچوں کو بیوی کے ہمراہ بائیک پر لے جا رہا تھا کہ بارش کے بعد پانی کا بہاؤ اتنا زیادہ تھا کہ نالا اور سڑک نظر نہ آئی اور وہ نالے میں جا گرے۔ دانش تو بچ گئے مگر ان کی بیوی مر گئی اور ایک بچہ بہہ گیا۔ بیوی کی میت کو تو دفنا دیا مگر دانش آج 5 روز گزرنے کے بعد بھی اپنے 2 ماہ کے بچے کی لاش کو حاصل کرنے کے لیے تگ و دو میں لگا ہوا ہے۔

سماجی کارکن ظفر عباس نے دانش سے رابطہ کیا تو معلوم ہوا کہ دانش جب اپنی بیوی کو دفنانے کے لیے قبرستان گیا تو اچانک اسے فون آیا کہ ایک بچہ ملا ہے وہ آپ کا ہی ہے آ کر دیکھ لیں، اس نے جلدی جلدی تمام انتظامات کیے اور جب ہسپتال پہنچا تو پتہ چلا وہ بچہ اس کا تھا ہی نہیں۔ دانش نے 5 دن سے کچھ نہ کھایا اور نہ پیا بس اس کی حکامِ بالا سے یہی التجا ہے کہ میرے بچے کی کم سے کم لاش تو نکال دو ، میں اسے اپنے ہاتھوں سے دفنا تو دوں ۔۔

خُدا کے واسطے مجھے میرا بچہ دے دو، مجھے راتوں میں سکون نہیں آتا، میرے بچے نے تو ابھی دنیا میں کچھ کیا ہی نہیں تھا اتنا چھوٹا تھا مجھے میرا بچہ صرف دفنانے کے لیے دے دو، میری اذیت کو کوئی سمجھ لے ۔۔ میں مستری کا کام کرتا ہوں دن میں 800 اور 900 روپے کماتا ہوں میں کسی سے کچھ نہیں مانگ رہا خدا کے واسطے میرا بچہ ڈھونڈ دو۔ میں جس حکومتی شخص سے بات کر رہا ہوں وہ مجھے کوئی جواب نہیں دے رہے ہر کوئی یہی کہہ رہا ہے کہ ابھی الیکشن کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US