والد کا اپنی بیٹیوں سے پیار بہت خوبصورت ہوتا ہے، کیونکہ وہ ان کے دلوں کے قریب ہوتی ہیں۔
سوشل میڈیا پر اکثر ایسی ویڈیوز وائرل ہوتی ہیں جن میں دلہن اپنی رخصتی کے وقت زار و قطار رہ رہی ہوتی ہے ساتھ میں بیٹی کا باپ بھی آبدیدہ ہوتا ہے۔
لیکن اب جو ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے اس میں کچھ اور ہی مناظر دیکھنے کو ملے۔ دلہن کی رخصتی پر باپ نے ایسا رد عمل دیا جس پر لوگ بھی حیران رہ گئے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ رخصتی کے وقت جذباتی دلہن اپنے والد سے گلے لگتی ہے جس پر باپ بیٹی کو پیار کرتا ہے۔ پھر جیسی ہی دلہن دوسری جانب گھومتی ہے تو باپ بھنگڑا ڈالنا شروع کر دیتا ہے اور وہی مناظر لوگوں کی دلچسپی اور حیرانگی کا سبب بنتے ہیں۔
ویڈیو یہاں ختم نہیں ہوتی، پھر جب دلہن دوبارہ اپنے والد کی طرف گھومتی ہے تو باپ جذباتی اداکاری کرتے ہوئے بیٹی کو دوبارہ گلے لگا لیتا ہے۔