یہ دیواروں کی نمی اور نزلہ زکام دور کرتا ہے ۔۔۔ 6 سستے پودے کون سے ہیں جو آپ کی بڑی مشکل آسان بنائیں؟

image

موسم جب بدلتا ہے تو ہوا میں نمی کا تناسب کبھی کم ہوتا ہے اور کبھی زیادہ ہوجاتا ہے۔ اور اسی نمی کے تناسب کے کم یا زیادہ ہونے سے ہم گرمی یا بےآرامی محسوس کرتے ہیں۔ ماہرین صحت کی تحقیق کے مطابق یہ تناسب 30 سے 70 فیصد تک ہو تو آپ کے جسم کے لئے درست ہے لیکن ہمارے موسم اور ماحول میں یہ 60 فیصد تک ہو تو ہم ٹھیک رہتے ہیں اور اپنے آپ کو کمفرٹیبل محسوس کرتے ہیں۔ اور جب یہ تناسب زیادہ ہوجاتا ہے تو ہمیں زیادہ پسینہ آنے لگتا ہے، گرمی زیادہ لگتی ہے، سانس رکتا ہوا محسوس ہوتا ہے۔ اسی طرح اگر زیادہ خشک موسم ہو یا زیادہ دیر اے سی(ائیر کنڈیشنر) میں رہا جائے تو بھی وہ ہمارے ماحول کی ساری نمی کھینچ لیتا ہے اور خشکی بڑھ جاتی ہے۔ اسی لئے عموماً جہاں سارا دن اے سی چلتا ہووہاں ہیومیڈیفائر رکھا جاتا ہے جو ماحول کی نمی برقرار رکھتا ہے اور خشکی نہیں ہونے دیتا۔ خشکی بھی ہماری صحت کے لئے مفید نہیں یہ گلے کو خشک کر دیتی ہے،جلد کو خشک کردیتی ہے، سانس کی بیماری اور الرجیز پیدا کرتی ہے جس سے مختلف انفیکشنز کے چانسز بڑھ جاتے ہیں۔

یہاں ہم کچھ ایسے پودوں کے بارے میں بتائیں گے جو کہ ہوا میں نمی کو برقرار رکھتے ہیں اور فضا کو خشک نہیں ہونے دیتے، اور خشکی سے ہونے والی بیماریوں سے جن کا ہم نے اوپر ذکر کیا ان سے بچاتے ہیں۔ یہ آپ کے گھر کو، کمرے کو دلکشی بھی دیتے ہیں اور فضا کو صحت مند بناتے ہیں۔

1۔ جیڈ پلانٹ:

اس پودے کی خصوصیت یہ ہے کہ یہ اندھیرا ہونے پر نمی چھوڑتا ہے، اس پودے کو ایسے کمرے میں سجائیں جہاں زیادہ اے سی چلتا ہو۔ یہ ہماری صحت کے لئے اچھا ہے اور موسمی بیماریوں سے بچاتا ہے۔

2۔ اریکا پام:

پام کی کئی ایک اقسام ہیں ، یہ پودے خوبصورتی کے ساتھ ساتھ ہوا میں نمی بھی برقرار رکھتے ہیں ۔ اریکا کو بٹرفلائی پام بھی کہتے ہیں۔ یہ ماحول کی خشکی ختم کر کے کاربن مونوآکسائیڈ کا لیول بھی کم کر دیتا ہے۔ خشکی سے ہونے والی الرجی کو بھی کم کرتا ہے۔ گھرمیں اس کی موجودگی ماحول کو تروتازہ کردیتی ہے۔

3۔ ربڑ پلانٹ:

یہ پودا دیکھنے میں بھی بہت خوبصورت لگتا ہے اور اس میں یہ صلاحیت پائی جاتی ہے کہ فضا کو صاف ستھرا رکھے اور نمی کو برقرار رکھنے میں اپنا کردار ادا کرے۔ اگر اس پودے کو آپ اپنے گھر میں جگہ دیں تو اس سے گلے میں آئے دن ہونے والی خراش، الرجی اور نزلہ زکام وغیرہ میں کافی حد تک کمی ہو جائے گی۔

4۔ پیس للی پلانٹ:

یہ پودا ایور گرین پلانٹ بھی کہلایا جا سکتا ہے، یہ ہمیشہ سرسبز وشاداب دکھائی دیتا ہے۔ سردیوں میں اس میں سفید پھول بھی نکلتے ہیں۔ اس کو ایسے کمرے میں رکھیں جہاں روشنی آتی ہو، یا جن کمروں میں گرمی رہتی ہو وہاں رکھیں گے تو وہاں کا درجہ حرارت بہتر ہو جائے گا۔

5۔ سنیک پلانٹ:

اس پودے کے رنگ وروپ کی بناء پر اس کو اسنیک پلانٹ کہا جاتا ہے اس پر سانپ کی کینچلی کی طرح دھاریاں موجود ہوتی ہیں۔ یہ کم روشنی یا کم پانی میں بھی آسانی سے پنپ جاتا ہے۔ یہ ہوا میں تیزی سے نمی کا تناسب بڑھاتا ہے اور سانس کی بیماریوں سے بھی بچانے میں مدد کرتا ہے۔

6۔ سورڈ فرن

یہ بھی ہوا کو صاف اور صحت مند بنانے کی صلاحیت سے مالا مال ہے۔ یہ بھی کمرے کی یا گھر کی نمی کو برقرار رکھتا ہے۔ اس کو آپ کسی بھی کمرے میں رکھ سکتے ہیں۔ اس سے آپ کی صحت پر خوشگوار اثرات مرتب ہوتے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US