بارش کا پانی چھتوں پر جمع ہوجاتا ہے تو اسے پھینکیں نہیں بلکہ ۔۔ بارش کے پانی کو محفوظ کرکے اسے استعمال کرنے کا آسان طریقہ

image

کراچی میں آج کل بادل کبھی بھی برس پڑتے ہیں جس گھروں کے باہر اور چھتوں پر پانی جمع ہوجاتا ہے۔ تو کیوں نہ بارش کے پانی سے فائدہ اٹھایا جائے۔ مگر کس طرح طریقہ ہم آپ کو بتائیں گے جس کے بعد آپ کو بھرپور فائدہ حاصل ہوگا۔

کراچی کے رہائشی نے ایسا کارنامہ کر کے دکھایا جنہوں نے بارش کے پانی کو محفوظ کیا اور اس کا استعمال کرنے لگے۔

کراچی ڈیفنس ہاؤسنگ سوسائٹی کے ایک رہائشی نے 2000 گیلن پانی محفوظ کیا۔

جیسا کہ یہ سب جانتے ہیں کہ زمین میں پانی پختہ نالیوں، کنکریٹ، سیمنٹڈ سڑکوں کے باعث اور سیلابی بندوبست کی خاطر بنائے گئے نالوں کی وجہ سے جذب نہیں ہوپاتا جب کہ بورنگ اور بجلی کی موٹروں کی پیداوار دن بدن بڑھتی جارہی ہے اور زمین سے بے تحاشہ پانی بلا ضرورت نکل رہا ہے جس سے زیر زمین پانی روز بروز کم سے کم ہوتا جا رہا ہے۔

ضرورت اس امر کی ہے ہر سال بارش کا جو پانی ہمیں قدرت کی طرف سے تحفہ ملتا ہے اس کو چھوٹے چھوٹے کچے ریزروائرز میں جمع کرسکتے ہیں۔

اس مقصد کے لیے حکومت کو ہر ضلعے میں ہزاروں نہیں تو سینکڑوں کی تعداد میں واٹر بینک پراجیکٹس بنانے چاہیئں تاکہ زیر زمین پانی کی مقدار کو متوازن رکھا جائے اور بارش کے قدرتی پانی کو سیلابوں کی صورت سمندر میں غرق ہونے سے بچایا جائے۔

ہماری گورنمنٹ کو لوکل سطح پر بارش کے پانی کی سٹوریج بنانی چاھیں۔

کراچی کے شہری نے بارش کے پانی کو محفوظ کس طرح کیا آپ نیچے ویڈیو میں دیکھ سکتے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US