اللہ سے ڈرو، اللہ سب جانتا ہے ۔۔ سیدہ بشریٰ اقبال نے دانیہ شاہ کو سبق سکھانے کا فیصلہ کر لیا, عوام سے دعاؤں کی اپیل

image

عامر لیاقت حسین کی تیسری بیوی دانیہ شاہ کی طرف سے عامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم کیے جانے کے مطالبے کے بعد سیدہ بشریٰ اقبال جو کہ عامر لیاقت حسین کی پہلی بیوی تھیں،وہ اپنے بچوں کے ساتھ دانیہ کا مقابلہ کرنے میدان میں آگئی ہیں ۔ انہوں نے دانیہ کے خلاف ایف آئی اے سائبر کرام میں درخواست بھی دائر کردی ہے۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق عامر لیاقت حسین کی بیٹی دعا عامر کے مطابق انہوں نے ایف آئی اے کو سارے ثبوت بھی فراہم کردئیے ہیں ۔ انہوں نے آج صبح ایف آئی اے آفس کے سامنے اپنے وکیل ایڈووکیٹ ضیاء اعوان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ" ہمارا پہلے بھی یہ ارادہ تھا کہ ہم دانیہ کے خلاف ایکشن لیں گے لیکن اب وہ خود پوسٹ مارٹم کیس میں کودی ہے تو ہم نے فوری یہ فیصلہ لیا کہ اس کے خلاف کاروائی کی جائے، ہم نے ایف آئی اے سے یہ درخواست کی ہے کہ دانیہ اور ان کی ماں کے خلاف کاروائی کی جائے اور ہم نے سارے ثبوت بھی ایف آئی اے کو دے دئیے ہیں ، اور ان کی طرف سے یہ یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ ضابطے کی کاروائی بہت جلد شروع کر دی جائے گی"۔ انہوں نے میڈیا سے یہ درخواست کی کہ ہمارا اسی طرح ساتھ دیا جائے جیسا کہ اس سے پہلے دیا ہے ہمیں آپ سے اور کچھ نہیں چاہیے۔

اس سے پہلے سیدہ بشریٰ اقبال نے اپنے ٹوئٹ میں بتایا تھا کہ آج ہم دانیہ شاہ اور ان کی والدہ کے خلاف ایف آئی اے سائبر کرائم میں درخواست دائر کرنے جا رہے ہیں۔ اللہ مدد فرمائے۔ دعاؤں کی ضرورت ہے۔

اس سے قبل سیدہ بشریٰ اقبال نے اپنے ٹوئٹ میں یہ کہا تھا کہ ایسا بھی کیا پیسے کا لالچ کہ کسی انسان کی جان، مال، عزت سب کھا جاؤ، وہ بھی جھوٹ اور الزامات کی بنیاد پر۔ گوکہ اس میں انہوں نے کسی کا نام نہیں لکھا تھا لیکن سب سمجھ گئے تھے کہ ان کا اشارہ کس کی طرف ہے۔

دانیہ کے لئے ہی انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں ہیش ٹیگز کے ساتھ یہ بھی لکھا تھا کہ "اللہ سے ڈرو، اللہ سب جانتا ہے"


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US