"مجھے بھی یہ والا صوفہ چاہیے"
یہ کہنا ہے ایسے سوشل میڈیا صارف کا جن کو گزشتہ روز سابق صدر آصف علی زرداری اور چوہدری شجاعت حسین کی وائرل ہونے والی تصویر کا صوفہ خوب ہی بھا گیا تھا۔ جہاں کل کی اس سیاسی ملاقات نے ملکی سیاست کا نقشہ پلٹ دیا وہیں دونوں شخصیات کی وائرل ہوتی تصویر کے آرام دہ صوفے نے بھی لوگوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کروائی۔
صوفہ کی خصوصیات
اس صوفے کو "ریک لائنر صوفہ" کہا جاتا ہے۔ ریک لائنر صوفے کے بنیادی طور پر تین حصے ہوتے ہیں جس میں ایک حصہ بیٹھنے والا، دوسرا سر رکھنے والا اور تیسرا حصہ پیر رکھنے کا ہوتا ہے۔ ریک لائنر صوفہ گھوم سکتا ہے اور اس کو مخصوص بٹنز کے ذریعے اپنے آرام کے حساب سے استعمال کیا جاسکتا ہے۔
آرام دہ صوفہ استعمال کرنے کے فائدے
ریک لائنر صوفے پر سویا بھی جاسکتا ہے البتہ زیادہ تر ان کا استعمال ٹی وی دیکھتے ہوئے، کتاب پڑھتے ہوئے یا پھر دفتر سے واپسی پر آرام کرتے ہوئے کیا جاتا ہے۔ یہ جسم کو آرام فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ سوچنے اور فیصلہ سازی کی قوت بھی بڑھاتا ہے کیونکہ جسم پرسکون حالت میں ہوتا ہے اور یکسو ہو کر سوچ سکتا ہے۔
ریک لائنر صوفہ کی قیمت
ریک لائنر صوفے کے استعمال سے اگرچہ زیادہ فوری نتائج سامنے نہیں آتے لیکن مستقل استعمال سے بے خوابی کے مریضوں اور جوڑوں کے درد کا شکار رہنے والے افراد کو آرام ملتا ہے۔ پاکستان میں اس کی قیمت 1 لاکھ پندرہ ہزار سے لے کر ڈیڑھ لاکھ تک ہے۔ کچھ صوفے مساج کی سہولت بھی فراہم کرتے ہیں ان کی قیمت 3 لاکھ سے شروع ہوتی ہے۔