یہ ٹوپی صرف تقریب میں پہنی جاتی ہے ۔۔ جانیے آرمی کی ٹوپیاں الگ کیوں ہوتی ہیں اور کیا بتاتی ہیں؟

image

سوشل میڈیا پر دلچسپ اور حیرت انگیز خبریں تو بہت ہیں لیکن کچھ ایسی ہیں جو کہ سب کی توجہ حاصل کر لیتی ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو آرمی کیپز کے بارے میں بتائیں گے۔

Peak Caps:

عام طور پر یہ کیپ فوج میں موجود بڑے عہدے پرموجود افسران ہی پہنتے ہیں۔ جیسے کہ آرمی چیف، لیکن یہ کیپ اکثر جوان اور افسران اس وقت پہنتے ہیں جب کوئی تقریب منعقد ہوئی ہے۔

اس قسم کی کیپز کو تقریبا میں پہنا جاتا ہے تاکہ یونیفارم سے میچ بھی کرے اور آفیشل ڈریس کوڈ میں رہتے ہوئے آرمی کی حساسیت اور سنجیدگی کا اندازہ ہو۔

جب کبھی پریڈ ہوتی ہے یا پھر قومی دن کے حوالے سے تقریب ہو، فوجی افسران خاص کر تینوں مسلح افواج کے سربراہ یہی کیپ پہنتے ہیں۔ ان کیپس کا رنگ بھی فورسز کی ترجمانی کرتا ہے، جیسے کہ سفید رنگ بحری فوج، نیلا رنگ فضائی فورس اور سیاہ رنگ پر لال اور سنہرے رنگ کے تمغے نما ڈیزائن بری فوج کو۔

بیرت (Beret):

بیرت عام طور پر پہنی جانے والی کیپ ہے، اس کیپ کو فورسز میں اس پہنا جاتا ہے جب آرمی کے اندر ہی کوئی تقریب جاری ہو۔

دوسری جانب یہ کیپ بتاتی ہے کہ اسے پہننے والا جوان کس رجمنٹ سے تعلق رکھتا ہے، جبکہ ہر رجمنٹ کی ترجمانی کیپ پر موجود نشان سے کی جاتی ہے۔

کامبیٹ یونیفارم کیپ:

یہ کیپ عام کیپ ہی ہوتی ہے، لیکن اس کیپ کی خاصیت یہ ہے کہ اسے یونیفارم کے ساتھ پہنا جاتا ہے، جبکہ فوجی جوان اس کیپ کو پہنتے ہیں جو اہلکار ہوتے ہیں اور روزمرہ کاموں میں مگن ہوتے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US