عاشق رسول پروردگار، دیوانہ حیدر کرار ۔۔ اہلیہ کے ساتھ تدفین ہوئی، مشہور شخصیات کی قبر کے کتبوں پر کیا لکھا ہے؟

image

مشہور شخصیات ویسے تو سب کی توجہ حاصل کر لیتی ہیں، لیکن ان کے جانے کے بعد ہر کوئی دنیا کی رنگینیوں میں مگن ہو جاتا ہے، لیکن ان کی قبریں آج بھی مداحوں اور ان کے چاہنے والوں کے لیے ایک ایسا مقام ہے جہاں جا کر وہ اپنی محبت کا اظہار فاتحہ خوانی کی صورت میں کر سکتے ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو چند مشہور شخصیات کی قبر اور ان کے کتبوں سے متعلق بتائیں گے۔

سیدعلی گیلانی:

مشہور کشمیری حریت رہنما سید علی گیلانی جن کی رگوں میں آخرت وقت تک اپنی قوم اور زمین سے محبت موجود تھی، آخری وقت تک لڑتے ہوئے اس دنیا سے چلے گئے۔

بھارتی ہٹ دھرمی اور ظلم و بربریت کے آگے جھکنے سے نہ صرف انکار کیا بلکہ نوجوان نسل میں بھی آزادی کی اہمیت اور جذبے کو بیدار کیا۔ وراں سال حیرت رہنما طویل علالت کے بعد جہان فانی سے کوچ کر گئے تھے۔

ان کی قبر بھی آبائی علاقے میں موجود ہے، تاہم قبر آج بھی کچی ہے اور اس پر پودے بھی اگنا شروع ہو گئے ہیں۔ قبر پر ایک شیڈ بھی موجود ہے، جو کہ پودوں کو سخت دھوپ سے بچاتا ہے اور ان کے چاہنے والوں کو جو فاتحہ خوانی کے لیے آتے ہیں، چھاؤں دیتا ہے البتہ ان کی قبر پر کتبہ نہیں ہے۔

علامہ ضمیر اختر نقوی:

مشہور ذاکر اور علامہ، علامہ ضمیر اختر نقوی کا شمار پاکستان کے صف اول کے رہنماؤں میں ہوتا تھا۔ حضرت امام حسین کے چاہنے والے محرم کے دنوں میں ان کی مجالس میں خاص شرکت کیا کرتے تھے، یہاں تک کے ان کی مجالس کی کورین ٹی وی چینل پر بطور پروگرام نشر کی جاتی تھی۔

علامہ ضمیر اختر اردو میں ادب میں بھی گہری نگاہ رکھتے تھے جبکہ کئی معروف کتابوں کے مصنف بھی تھے، کراچی ے وادی حسین قبرستان میں علامہ ضمیر اختر کی قبر واقع ہے جہاں ان کے چاہنے والے آ کر ان کے لیے فاتحہ خوانی کرتے ہیں۔ عین ممکن ہے کہ اب ان کی قبر بھی پکی ہو گئی ہو۔

ان کی قبر بھی کچی ہے، جبکہ اس پر پھولوں کی چادر بھی موجود ہوتی ہے۔ البتہ قبر پر کتبہ موجود نہیں ہے۔

علامہ خادم حسین رضوی:

پاکستان کی مذہبی جماعت کے رہنما اور مذہبی رہنما علامی خادم حسین رضوی کا شمار ان چند مذہبی رہنماؤں میں ہوتا تھا جنہوں نے سیاست میں بھی ناموس رسالت کا نعرہ بلند کیا۔

ان کی جماعت کی جانب سے ناموس رسالت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا گیا تھا، یہی وجہ تھی کہ فرانسیسی سفیر کو ملک بدر کرنے کے لیے ملک بھر میں احتجاج کیا گیا تھا۔

علامہ خادم حسین کی قبر بھی مسجد رحمت العالمین میں ایک کمرے میں موجود ہے جہاں ان کے چاہنے والے آ کر فاتحہ خوانی کرتے ہیں اور اپنی محبت کا اظہار کرتے ہیں۔ ان کی قبر کے کتبے پر بھی ان کا نام موجود ہے، جبکہ لبیک یا رسول اللہ بھی لکھا گیا ہے، البتہ ان کی قبر کا کتبہ سیاہ ہے۔

طارق عزیز:

مشہور پاکستانی ہوسٹ طارق عزیز اپنے دلچسپ انداز کی بدولت سب میں مقبول تھے، نیلام گھر جیسا فیملی شو ہوسٹ کرنے والے طارق عزیز ہر کسی کے دل میں گھر کر گئے تھے۔

لاہور کے گارڈن ٹاؤن میں موجود قبرستان میں طارق عزیز کی قبر موجود ہے، سفید قبر کی کتبہ بھی سفید ہے جبکہ اس پر کلمہ طیبہ لکھا ہے، اور نیچے ہی ان کا نام طارق عزیز لکھا ہے۔

نصرت فتح علی خان:

مشہور قوال نصرت فتح علی خان نے نہ صرف پاکستان اور بھارت بلکہ دنیا بھر میں کلاسیکل موسیقی سمیت قوالی میں بھی بے انتہا مقبولیت حاصل کی تھی۔

اپنے منفرد انداز کی بدولت نصرت فتح علی خان سب کی توجہ حاصل کر لیتے تھے، ان کی قبر لاہور میں واقع ہے جہاں ان کے چاہنے والے ان کی قبر پر حاضری دے کر فاتحہ خوانی کرتے ہیں۔

نصرت فتح علی خان کی قبر کے کتبے پر لکھا ہے کہ عاشق رسول پروردگار، دیوانہ حیدر کرار، موسیقار عظیم، گلوکار و گائیک، و نائیک شہنشاہ قوالی، شہر یار موسیقی۔ یہ لقب ان کے قبر کے کتبے پر لکھا گیا ہے، جبکہ سب سے اوپر کلمہ طیبہ لکھا گیا ہے۔

واضح رہے نصرت فتح علی خان کی قبر کے احاطے میں ہی ان کی اہلیہ ناہید نصف کی قبر بھی موجود ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US