پاکستان میں عوام میں اب سیاسی شعور آتا جا رہا ہے، لیکن مہنگائی نے اسی عوام کو کفن تک خریدنے پر مجبور کر دیا ہے۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو ایک ایسے ہی شہری کے بارے میں بتائیں گے۔
سوشل میڈیا پر ایک ایسے ہی مہنگائی کے ستائے شہری کی ویڈیو وائرل ہے جس نے صارفین سمیت ہر اس پاکستانی کو رُلا دیا جو سچ مچ عوام کے دکھوں کا درد رکھتا ہے۔
آنکھوں میں آنسو، چہرے پر تکلیف اور آواز بھی افسردگی سے بھرپور، یہ نوجوان اپنے حق کے لیے آواز بلند کر رہا ہے، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تکلیف دہ آواز میں شہری اپنے دکھی داستان سنا رہا ہے کہ شاید کوئی غیر تمند حکمران اسے سُن لے۔
انسانیت کے علمبردار سیاستدان اور حکمران اس وقت خاموش تماشائی بن جاتے ہیں جبکہ شہریوں کی تکلیف سے چیخیں نکل رہی ہوتی ہیں۔
ویڈیو میں شہری کا کہنا تھا کہ میں چل نہیں سکتا ہوں، شہری نے والد سے اپنی بات چیت کا ذکر کیا اور کہا کہ میرے ابو نے مجھ سے درخواست کی جس پر مجھے لگا کہ ابو کہیں گے کہ ٹائم سے گھر آجانا۔
لیکن خدا کی قسم میرے ابو جھولی پھیلا کر کہتے ہیں کہ بیٹے تجھے خدا کا واسطہ ہے، مہنگائی بہت ہو گئی کہ میرے لیے ایک کفن لے آنا۔ یہ کہتے ہوئے نوجوان اس حد تک تکلیف میں تھا کہ اپنے جذبات پر بھی قابو نہیں رکھ پا رہا تھا۔
نوجوان نے مزید کہا کہ میری شہباز شریف، مریم نواز، مریم اورنگزیب، نواز شریف سے گزارش ہے کہ خدارا جو تم لوگ کہتے ہو کہ 2 ہزار روپیہ دیں گے، خدارا اس میں 3 سے 4 ہزار روپیہ اور ڈالو تاکہ میں اپنے لیے، بچوں کے لیے اور گھر والوں کے لیے کفن تو خرید سکوں۔