مجھے اپنی ماں کے لیے موبائل خریدنا ہے۔۔ چند ہزار روپے کم پڑ جانے پر اس شخص کی نامعلوم افراد نے کیسے مدد کی؟ دل چھو لینے والا واقعہ

image

یہ پاکستانی بالخصوص کراچی کی عوام کا بڑا پن ہے کہ جب وہ کسی بھی شخص کو مشکل میں دیکھتی ہے تو فوراً اس کی مدد کرنے لپک پڑتی ہے گویا وہ اس کا اپنا بھائی یا بہن ہو۔

ایک مشہور گروپ (سؤل برادرز پاکستان) کے میمبر جنہیں اپنی والدہ کے لیے موبائل کی خریدنا تھا چند ہزار روپے کمی کے باعث خریدنے کی استعطات نہیں رکھتے جس پر انہوں نے لوگوں سے درخواست کی۔ ان کی درخواست کرنے کے بعد گروپ کے دیگر میمبرز کی جانب سے جو ردعمل آیا وہ بہت قابلِ دید ہے۔

مذکورہ شخص کا نام معلوم نہ ہوسکا کیونکہ انہوں نے ایک گمنام شخص کے طور پر پوسٹ کیا۔ انہوں نے لکھا کہ رینج کم ہونے کی وجہ سے میں ایک گمنام شخص کے طور پر پوسٹ کر رہا ہوں کیونکہ اس گروپ میں میری فیملی اوردوست احباب شامل ہیں جو اگر دیکھ لیں گے تو میرا مذاق بنائیں گے۔

اپنی والدہ کے لیے موبائل خریدنے والے شخص نے لکھا کہ سلام بھائیوں مجھے اپنی والدہ کے لیے موبائل خریدنا ہے رینج میری 6 ہزار ہے۔ انہوں نے لکھا کہ کسی بھائی کے پاس انفینکس یا کوئی اور موبائل فون ہو تو بنا کسی خرابی کے جس سے والدہ کو بعد میں پریشان ہو، انہی پیسوں میں مل سکے تو میں اس بھائی سے رابطہ کرلوں گا۔ شکریہ

نامعلوم گروپ میمبر کے پوسٹ کرتے ہی لوگوں نے کمنٹس میں مدد کے لیے فوراً ہاتھ بڑھانا شروع کردیا۔

اوسامہ حسن نامی شخص نے لکھا کہ اس رینج میں اچھا موبائل خریدنا مشکل ہے۔ آپ اپنا آسان پیسہ انکباس کردیں مجھے میں 2500 بھیجنے کو تیار ہوں، آپ کی رینج میں اضافہ ہوجائے گا اور آپ اپنی والدہ کواچھا موبائل دلوا سکیں گے۔

ارسلان مقصود نامی شخص نے مدد کا ہاتھ بڑھاتے ہوئے لکھا کہ انباکس کیجیے، میرے پاس سیمسنگ کا موبائل رکھا ہوا 2018 کا آپ کو میں ایسے ہی دے دوں گا۔

بے شک مدد کرنے والوں میں کراچی والوں کا کوئی ثانی نہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US