اگرعبایا یا دوپٹہ موٹرسائیکل کی چین میں پھنس جائے تواس کو آسانی سے کیسے نکالیں ۔۔۔ جانیے بغیرکوئی نقصان اٹھائےآسان طریقہ

image

سفر وسیلہ ظفر ہوتا ہے، سفر اگر کسی اچھے مقصد کے لئے کیا جائے تو اس کا جوش بھی الگ ہی ہوتا ہے اور جذبہ بھی۔ لیکن جب آپ کو ایک جگہ سے دوسری جگہ سفرکرنا ہو وہ بھی کراچی میں تو وہ سفر اس کی ٹوٹی سڑکوں اور اندھے گڑھوں کی وجہ سے مصیبت بھی بن سکتا ہے۔

اگر آپ کو موٹر سائیکل پر سفر کرنا ہیں اور آپ کوئی خاتون ہیں تو پھر آپ کو بہت محتاط ہوکر سفر کرنا ہوگا۔ خواتین جب بھی موٹرسائیکل پر سفر کرتی ہیں تو آپ نے دیکھا ہوگا کہ ہمارے لوگوں کا خدمت خلق کا جذبہ کتنا عود کر آتا ہے۔ آپ بائیک پر بیٹھی ہوں ،کوئی رکشے والا گزرے گا تو وہ آواز لگاتا ہوا جائے گا "باجی دوپٹہ سمیٹ لیں" آپ کے برابر سے کوئی گاڑی گزرے گی وہ اشارہ کرتے ہوئے جائیں گے کہ کپڑے سمیٹ لیں۔ اور اگر آپ عبایا پہنے ہیں تو پھر تو ہر گزرتا شخص آپ کو ٹوکنا اپنا فرض سمجھتا ہے کہ "بہن برقع سنبھالیں"۔

لیکن یہ بات بھی درست ہے کہ اگر آپ کا عبایا یا دوپٹہ موٹر بائیک کی چین میں آجائے تو بہت خوفناک حادثہ بھی ہو سکتا ہے۔ پچھلے دنوں ہی ایک ایسا حادثہ ہوا اور خاتون شدید زخمی ہو گئیں۔ عبایا چین میں پھنسا اور چین میں لپٹتا چلا گیا جس کی وجہ سے تیز چلتی ہوئی بائیک سے خاتون گریں اور شدید زخمی ہوئیں، کئی فریکچرز ہوئے، ٹانگیں بری طرح زخمی ہوئیں، پسلیاں ٹوٹیں اور بھی نہ جانے کتنے زخم لگے۔ اسی لئے جب بھی بائیک پر بیٹھیں توعبایا یا دوپٹہ یا اگر لمبے کپڑے ہیں تواچھی طرح سمیٹ کر بیٹھیں تاکہ ذرا سی لاپرواہی کسی حادثے کا سبب نہ بن جائے۔

اگر عبایا یا دوپٹہ چین میں آجائے تو:

اگر خدانخواستہ آپ کا عبایا یا دوپٹہ چین میں پھنس گیا لیکن آپ کسی خوفناک حادثت سے تو بچ گئیں لیکن اس دوپٹے یا عبایا کو اس چین میں سے فوری طور ہر نکالا کیسے جائے؟

اس کا فوری اور آسان حل یہ ہے کہ آپ اس پھنسے ہوئے کپڑے کو چین کے پاس سے کسی قینچی یا بلیڈ یا چھری کی مدد سے کاٹ کر خاتون کو نجات دلائیں۔ اس سے کپڑا تو ضرور خراب ہوگا لیکن خاتون جو اس کی وجہ سے اس چین کے ساتھ بندھ جاتی ہیں ان کو نجات مل جائے گی.


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US