داڑھی ہے یا پھر کچھ اور؟ 80 فیصد تیز نظر رکھنے والے افراد بھی ان تصویروں کی حقیقت نہیں بتا سکیں گے

image

کہتے ہیں کہ تصویریں ہم سے باتیں کرتی ہیں لیکن ہربار ایسا نہیں ہوتا۔ بہت سی تصویریں باتیں نہیں بلکہ انسان کو دھوکہ دیتی ہیں۔ آپ یہی سوچ رہے ہوں گے کہ بھلا تصویریں کسی کو دھوکہ کیسے دے سکتی ہیں۔ تو یہاں ہم ان فوٹوز کی بات کر رہے ہیں جنہیں "آپٹیکل الیوژن" کہا جاتا ہے جو آپ کی آنکھوں اور دماغ دونوں کو الجھن میں مبتلا کر دیتی ہیں۔

آج ہم چند ایسی ہی تصویروں کو آپ کے سامنے پیش کریں گے جنہیں سمجھنے میں آپ کافی وقت لگا دیں گے۔

1- چہرے پر داڑھی یا کچھ اور؟

اس آدمی کو غور سے دیکھیں اور بتائیں کہ اس کے چہرے پر کیا واقعی گھنی داڑھی ہے یا پھر کچھ اور شے موجود ہے؟ دراصل اس انوکھے شخص کے چہرے پر داڑھی نہیں بلکہ شہد کی مکھیوں کاگچھا لگا ہوا ہے جو داڑھی کی شکل پیش کر رہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ انہی کاموں کی وجہ سے مرد عورتوں سے کم زندگی گزار پاتے ہیں۔

2- گھوڑا ہیلمٹ بھی پہنتا ہے

یہ کافی دلچسپ تصویر ہے۔ ایک گھوڑا جسے دیکھ کر لگ رہا ہے کہ اس کے سر پر ہیلمٹ موجود ہے مگر حقیقت میں نظر آرہا ہے ویسا بالکل نہیں۔ ہیلمٹ درحقیقت لڑکی نے پہنا ہوا ہے جس کے آگے ایک گھوڑے کا چہرہ بھی نظر آرہا ہے۔ لڑکی کا چہرہ نظر نہیں آرہا جس سے یوں محسوس ہوتا ہے کہ گھوڑے نے ہیلمٹ لگایا ہوا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US