بلوچستان میں روٹی لمبی کیوں ہوتی ہیں؟ جانیں اس روٹی کے فائدے

image

بلوچستان، پاکستان کا ایسا خوبصورت صوبہ ہے جس کا حسن اونچے بڑے پہاڑوں اور پتھریلے راستوں میں پوشیدہ ہے۔ یہاں کے محنتی لوگوں کا نہ صرف طرز زندگی مختلف ہے بلکہ ان کے کھانے پکانے کا انداز بھی کافی انوکھا ہے۔ خاص طور پر بلوچی لمبی روٹیاں سیاحوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالیتی ہیں۔

مچھلی کے شکل کے نان

بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں لمبے نان کافی مشہور ہیں۔ یہ نان لمبے اور مچھلی کی شکل کے ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ بھی مختلف شکل کے نان بنانے کا رواج عام ہے جو ملک کے کسی اور حصے میں شاید ہی کہیں پایا جاتا ہو۔

مختلف آٹے ملا کر روٹی بنائی جاتی ہے

ان نان کو بنانے کے لئے مختلف اقسام کے آٹے ملائے جاتے ہیں اس کے علاوہ کھجور، انجیر اور دودھ کا استعمال بھی کیا جاتا ہے جس کے بعد نان کو تندور میں سینکنے سے روٹی کا لطف دوبالا ہوجاتا ہے۔

افغانستان کی سوغات

اس نان کی خاص بات یہ ہے کہ یہ نرم ہوتے ہیں اور دو تین دن بعد بھی خراب نہیں ہوتے۔ بنیادی طور پر یہ نان افغانستان میں بنائے جاتے ہیں۔ کھجور اور انجیر کے پانی سے بنائی گئی یہ لذیذ روٹی زود ہضم بھی ہوتی ہے اور جسم کو طاقت بھی بخشتی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US