کراچی میں ہر آئے روز تیز بارشوں کے باعث سڑکیں، نالے اور گلیاں سب تالاب کا منظر پیش کر رہی ہیں۔ یہاں تک پانی گھروں میں داخل ہونے کی شکایات بھی موصول ہو رہی ہیں جس سے شہری عاجز آگئے ہیں۔
وہیں کراچی کے علاقے ڈیفنس میں بھی سڑکوں پر کئی کئی فٹ تک پانی کھڑا ہے اور رہائشی کبھی کشتیاں چلانے پر مجبور ہیں تو کوئی تیر کر اپنی منزل مقصود تک پہنچ رہا ہے۔
لیکن ایک بزرگ شہری نے اس کا بہترین حل تلاش کرلیا ہے جن کی ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی مقبول ہو رہی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈیفنس کی ایک سڑک پر پانی جمع ہے اور بزرگ شخص گھوڑے پر سوار ہو کر پانی سے گزر رہے ہیں۔ مذکورہ شخص کی ویڈیو وہیں کے ایک رہائشی کے جانب سے بنائی گئی ہے اور انٹرنیٹ پر اپلوڈ کر دی گئی ہے۔
ویڈیو بنانے والے شہری کہتے ہیں کہ آپ نے بہت بہترین کام کیا ہے۔ یہ ڈیفنس کی صورتحال ایسی ہے کہ ہمارے پیارے پڑوسی حاجی صاحب نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ گھوڑے کے اوپر سوار ہو کر نماز پڑھنے جا رہے ہیں۔
آپ بھی ویڈیو دیکھیئے۔