مفتی تقی عثمانی افغانستان کیوں چلے گئے، اور افغان طالبان نے ان کا کیسا استقبال کیا؟ دیکھیے وائرل ویڈیو

image

مشہور علمائے کرام اور مذہبی رہنماؤں کی ایک ویڈیو کافی وائرل ہے جس میں مذہبی رہنما افغان طالبان سے مصافحہ کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

پاکستانی علماء کا 8 رکنی وفد اس وقت کابل میں موجود ہے، جہاں پاکستان کے مذہبی رہنماؤں کی افغان طالبان خوب خاطر تواضع کر رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر موجود ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مفتی تقی عثمانی سمیت دیگر علماء کے وفد کو خوش آمدید کیا جا رہا ہے، پاکستانی وفد حامد کرزئی انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے ذریعے افغانستان میں داخل ہوا جہاں ان کے استقبال کے لیے سینئر افغان طالبان رہنما اور پاکستانی سفیر موجود تھے۔

وفد میں مفتی تقی عثمانی کے ساتھ ساتھ وقف المدارس العربیہ کے سربراہ قاری حنیف جالندھری اور جمیعت علمائے اسلام فضل کے سینیٹر طلحہٰ محمود بھی موجود تھے۔

اس دورے کا مقصد پاکستانی علمائے کرام کا تحریک طالبان پاکستان سے مذاکرات کرنا ہے۔ جبکہ اس دورے کا ایک مقصد ٹی ٹی پی اور پاکستانی حکومت کے درمیان سیاسی مذاکرات اور مسئلے کا حل نکالنا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US