سچے دل سے توبہ کرتا ہوں ،میری امید صرف اللہ ہے ۔۔ یہ شخص کتنے مذہب بدل کر اسلام کی طرف آیا اور کیسے مسلمان ہوا؟ دیکھیے ویڈیو

image

اللہ ہر چیز پر قدرت اور طاقت رکھنے والا ہے جس کے حکم کے بغیر بہت کچھ ہوسکتا ہے اور کچھ نہیں بھی۔ 'ہماری ویب' ڈاٹ کام کی جانب سے کئی غیر مسلموں کے مذہبِ اسلام قبول کرنے کے واقعات پر روشنی ڈالی چکی ہے جسے کافی دلچسپی کے ساتھ صارفین پڑھتے ہیں اور سراہتے بھی ہیں۔

آج ایک اور غیر مسلم شخص کے مسلمان ہونے کی کہانی ہم آپ کو سنانے جا رہے ہیں جس کا چہرہ مکمل طور ٹیٹو سے بھرا ہوا ہے۔ ساتھ میں اس شخص کے ماتھے پر ایک آنکھ والے نشان والا ٹیٹو بھی بنا ہے جو عام طور پر دجال کی علامت سمجھا جاتا ہے۔ وہ شخص یہودیت کا پیروکار تھا جسے اللہ نے توفیق دی اور وہ دائرہ اسلام میں داخل ہوچکا ہے۔ غیر ملکی ویب سائٹ کے مطابق مذکورہ شخص کا نام حمزہ بتایا گیا ہے۔

حمزہ کی کئی ویڈیوز سوشل میڈیا بالخصوص یوٹیوب پر موجود ہیں جس میں اللہ کے کلام اور نبی کا ذکر کرتا دکھائی دیتا ہے۔

سر کو سفید کپڑے سے ڈھانپے اور ٹوپی پہنے حمزہ اپنی ویڈیو میں کہتا ہے کہ اسلام و علیکم میں سب کے لیے اور اپنے لیے جنت چاہتا ہوں۔میرا جو تعلق اللہ کے ساتھ ہے وہ بہت گہرا ہے اور نبیﷺ کی سنت کے ساتھ۔ حمزہ کہتا ہے کوئی گاڑی اور پیسہ کسی کو اللہ اور اس کے نبی ﷺ کے قریب نہیں کر سکتا۔

مسلمان ہوجانے والا شخص ویڈیو میں کہتا ہے کہ پاکیزہ دل وہ ہے جس کو اللہ کے علاوہ کسی اور چیز سے لگاؤ ​​نہ ہو۔ اسلام اللہ کا ایک مشن ہے۔ ہمیں مذہب اسلام کے لیے اللہ اور محمدﷺ کا شکر ادا کرنا چاہئے۔میرے بھائی اور بہنوں میں آپ سے اللہ کے لیے محبت کرتا ہوں۔

ایک ویب سائٹ کے مطابق حمزہ کو ماضی میں کی گئیں غلطیوں پر اعتراف کرتے ہوئے سچے دل سے توبہ کرلی ہے اور اب اس کی زندگی دین اسلام کو سیکھنے میں گزر رہی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حمزہ کا تعلق جنوبی افریقہ کے شہر کیپ ٹاؤن سے ہے۔ یہ اکثر ٹک ٹاک پر متحرک رہتے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US