ہونٹ پتلے ہیں تو موٹے کروالو.. لپ فلرز کیا ہوتے ہیں اور مشہور اداکارائیں ان سے کس طرح اپنے ہونٹ موٹے کرواتی ہیں؟

image

آج کل لپ فلرز کا فیشن کافی زور پکڑتا جارہا ہے۔ پتلے ہونٹوں والی خواتین اپنے ہونٹوں کو موٹا بنانے کے لئے ان فلرز کا استعمال کرتی ہیں جن میں خاص طور پر اداکارائیں شامل ہیں۔ آج کے اس آرٹیکل میں ہم آپ کو بتائیں گے کہ لپ فلرز کیا ہوتے ہیں اور یہ کس طرح کام کرتے ہیں۔

مرہم چینل پر بات کرتے ہوئے کاسمیٹک سرجن ڈاکٹر حرا علوی نے بتایا کہ لپ فلرز 2 طرح کے ہوتے ہیں ایک مستقل اور دوسرے عارضی۔

لپ فلرز کی اقسام

ڈاکٹر حرا کا کہنا ہے کہ ہمیشہ عارضی لپ فلرز کروانا بہتر ہوتا ہے کیونکہ وہ 8،9 مہینے میں ختم ہوجاتے ہیں اس طرح اگر آپ کو لپ فلرز پسند نہ آرہے ہوں تو ان سے جلدی چھٹکارا مل جاتا ہے۔ عارضی لپ فلرز میں hyaluronic acid کو سرنج کے ذریعے ہونٹوں میں داخل کیا جاتا ہے جبکہ مستقل لپ فلرز میں جسم کی چربی ہی ہونٹوں میں منتقل کی جاتی ہے۔

ٹریٹمینٹ میں کتنا درد ہوتا ہے؟

لپ فلرز لگواتے ہوئے درد ہوتا ہے یا نہیں اس حوالے سے ڈاکٹر حرا نے بتایا کہ ہونٹوں پر نمب کریم لگائی جاتی ہے جس سے ہونٹ سن ہوجاتے ہیں اور ٹریٹمینٹ میں درد بالکل نہیں ہوتا البتہ ٹریٹمینٹ کے بعد ایک دو گھنٹہ سوجن ہونا عام بات ہے جو تھوڑی دیر میں ٹھیک ہوجاتی ہے۔

کیا مشہور اداکاراؤں جیسے ہونٹ پانا ممکن ہے؟

کچھ لوگ اداکاراؤں کی تصویر ساتھ لے کر آتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ہمیں بھی ان کی طرح ہونٹ چاہیئں تو ایسا ہونا بہت مشکل ہے کیونکہ اللہ نے سب کا چہرہ مختلف بنایا ہے ایک انسان پر ایک چیز بھلی لگتی ہے تو ضروری نہیں کہ وہ دوسرے پر بھی اچھی لگے اس لئے لپ فلرز کروانے سے پہلے اپنے ڈاکٹر کی ہدایات ضرور سنیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US