کسی کا سسرال بھارت میں ہے تو کسی کا دوست ۔۔ جانیے ان مشہور شخصیات کی ان دلچسپ معلومات کے بارے میں جو بہت کم لوگ جانتے ہیں

image

پاکستانی مشہور شخصیات کا بھارت سے گہرا تعلق ہے، کسی کا خاندان آباد ہے تو کسی کے دوست احباب۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

فخر عالم:

پاکستانی مشہور ہوسٹ اور سییلبرٹی فخر عالم اگرچہ پاکستان بھر میں اپنے دلچسپ انداز اور ہنر کی بدولت مشہور ہیں لیکن بہت کم لوگ جانتے ہیں۔

فخر عالم کی والدہ عروسہ عالم پاکستان اور بھارت کی مایہ ناز صحافی ہیں، جنہوں نے کئی واقعات پر رپورٹ پبلش کی ہیں، لیکن اب فخر کی والدہ یعنی عروسہ عالم بھارت منتقل ہو گئی ہیں۔

شعیب ملک:

مشہور پاکستانی کھلاڑی شعیب ملک کے بارے میں ویسے تو سب ہی جانتے ہیں کہ ان کا سسرال بھارت میں ہے، لیکن شعیب کو اب بھارتی کھانے بھی پسند آ رہے ہیں، بھارتی شہر حیدر آبادر کے کھانے بھی انہیں پسند ہیں۔ جبکہ ثانیہ اپنے سسرال میں پنجابی بھی سیکھ چکی ہیں۔

اگرچہ انہیں بولنے میں تھوڑی بہت مشکل شروعات میں ہوئی تھی لیکن ان کی ساس نے اس حوالے سے ان کی مدد کی تھی۔ جبکہ ثانیہ بتاتی ہیں کہ شادی کے بعد سسرال میں سب مجھے بھابھی کہتے تھے جو سن کر مجھے عجیب لگتا تھا کیونکہ کبھی یہ لفظ پہلے سنا نہیں تھا۔

مولانا طارق جمیل:

مولانا طارق جمیل کا کوئی رشتہ دار تو نہیں لیکن ان کا ایک خاص دوست ضرور بھارت میں ہے۔ یہ خاص دوست کوئی اور نہیں بلکہ اداکار عامر خان ہیں جنہیں جب کبھی موقع ملتا ہے تو مولانا طارق جمیل سے ملاقات کرتے ہیں۔

2012 میں بھی حج کے موقع پر مولانا طارق جمیل اور جنید جمشید مرحوم نے بھی عامر خان سے ملاقات کی تھی، جس میں عامر خان مولانا طارق جمیل کے فین معلوم ہو رہے تھے۔

حسن علی:

پاکستانی کرکٹر حسن علی بھی بھارت کے داماد ہیں، کیونکہ ان کی اہلیہ کا تعلق بھارت سے ہے۔ جبکہ حسن علی کی اہلیہ سامعیہ آرزو فلائٹ انجیئر ہیں۔

جنرل ضیاء الحق:

جنرل ضیاء الحق پاکستان کی مشہور شخصیات میں سے ایک ہیں، لیکن جنرل ضیاء الحق کے ایک خاص فیملی دوست ایسے بھی ہیں جن کا تعلق بھارت سے ہے۔

جنرل ضیاء الحق اور اداکار شتروگن سنہا کی فیملی کافی قریبی فیملی ہے، جن کے روابط آج بھی قائم ہیں، جبکہ شتروگن سنہا تو جنرل ضیاء الحق کی بیٹی زین ضیاء کو اپنی منہ بولی بہن بھی تصور کرتے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US