والدہ کے بعد بیٹے میں کینسر ہوا تو ڈر گیا ۔۔ عمران ہاشمی کی زندگی کا وہ لمحہ جب ان کی آنکھوں میں آنسو تھے مگر بیٹے کے زندہ رہنے کی دعا تھی

image

سوشل میڈیا پر مشہور شخصیات سے متعلق دلچسپ معلومات تو بہت ہیں لیکن کچھ ایسی ہیں جو کہ سب کو حیرت میں بھی مبتلا کر دیتی ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو مشہور اداکار عمران ہاشمی سے متعلق دلچسپ معلومات فراہم کریں گے۔

بھارتی اداکار عمران ہاشمی کا شمار ان اداکاروں میں ہوتا ہے جو کہ بہت کم ہی نظر آتے ہیں لیکن پھر بھی انہوں نے اپنے منفرد انداز کی بدولت سب کی توجہ حاصل کر لی ہے۔

گزشتہ چند سالوں میں عمران نے ایک بار پھر فلموں میں انٹری دی ہے، لیکن اس سے پہلے وہ 2010 یا اس کے آس پاس کے سالوں میں فلموں میں دکھائی دیتے تھے، دراصل بیٹے میں ہونے والی کینسر بیماری نے انہیں توڑ کر رکھ دیا تھا۔

2014 میں آیان ہاشمی جب 3 سال کے تھے تو کینسر کے پہلے اسٹیج میں مبتلا ہو گئے جس کے بعد والد نے فلم انڈسٹری کو وقتی طور پر چھوڑ دیا تھا، عمران یوں ہو گئے تھے کہ جیسے ان کی دنیا تھم سی گئی ہو، بیٹے کو اسپتال میں دیکھ کر والد ٹوٹ کر رہ گئے تھے۔

لیکن ساتھ ہی عمران ہاشمی نے بیٹے اور خود کی اس جنگ میں ان کرداروں کا بھی ذکر کیا جنہوں نے اخلاقی طور پر اور شاید مالی طور پر بھی انہیں سپورٹ کیا۔

عمران ہاشمی دراصل اس لیے بھی پریشان تھے کیونکہ ان کی والدہ بھی کینسر سے جہان فانی سے کوچ کر گئی تھیں، وہ انہیں دیکھ رہے تھے مگر کچھ نہیں کر پا رہے تھے، ان کی آنکھوں کے سامنے ان کی والدہ نے انہیں چھوڑ دیا۔ اب دوبارہ یہی مرض کا سُن کر انہیں خوف آ رہا تھا۔

لیکن جب انہوں نے والدہ میں کینسر کی تشخیص کا سنا تو زمین پیروں تلے نکل گئی تھی، ان کی وفات نے بھی عمران کو افسردہ کر دیا تھا۔ اب بیٹے کو لے اس حد تک پریشان ہو گئے کہ نشے کی عادت ہو یا پھر کوئی بُری عادت سب چھوٹ گئی۔

بیٹے کے لیے دن رات فکر مند رہتے تھے، ایک ایسا خوف انہیں اندر ہی اندر گھوٹ رہا تھا کہ کہیں والدہ کی طرح بیٹا بھی نہ چلا جائے، لیکن بیٹے کی صحت پر اب عمران کوئی کسر نہیں چھوڑ رہے ہیں، اور کینسر کو شکست دینے کے بعد عمران خوش دکھائی دے رہے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US