دنیا میں دلچسپ اور حیرت انگیز واقعات تو بہت سے ہیں لیکن کچھ اس حد تک عجیب ہوتے ہیں کہ سب کی توجہ حاصل کر لیتے ہیں۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو چند ایسے ہی دلچسپ واقعات کے بارے میں بتائیں گے۔
بیٹے کے خلاف عدالت چلے گئے:
بھارت میں ایک ایسا واقعہ پیش آیا ہے، جہاں والدین نے بیٹے کے خلاف ہی عدالت کا دروازہ کھٹکھٹا دیا ہے۔ والدین کا شکوہ ہے کہ بیٹے نے ہمیں دادا دادی نہیں بنایا ہے، ہمیں عدالت سے انصاف چاہیے۔
یہ ہی نہیں والدین کا کہنا تھا کہ یا تو بچے ہمیں پوتا دیں یا پھر 6 لاکھ 50 ہزار ڈالرز بطور جرمانہ ادا کریں۔ جبکہ والدین کے وکلاء کا کہنا تھا کہ یہ بھارتی والدین کی سوچ ہے۔
والدین نے بڑھے ہی دھوم دھام سے بیٹے کی شادی کرائی تھی اور 6 سال تک پوتے کی خوشخبری کا انتظار کر رہے تھے۔ تاہم اب جا کر والدین نے بیٹے کے خلاف عدالت جانے کا فیصلہ کیا۔
بچے پیدا کرنے پر پابندی:
فریقی ملک یوگنڈا سے تعلق رکھنے والی مریم نے اس وقت دنیا بھر میں توجہ حاصل کی جب حکومت کی جانب سے ان پر مزید بچے پیدا نہ کرنے کی پابندی عائد کی گئی۔
یوگنڈا بھر میں زر خیز خاتون کے نام سے مشہور مریم کے کُل 42 بچے تھے، جبکہ ان کی خواہش تھی کہ کچھ بچے اور پیدا ہو جائیں تاکہ 45 بچے پورے ہو جائیں، ان کی یہ خواہش اس لیے بھی تھی کہ ان کے والد کے بھی 45 بچے تھے۔
لیکن حکومت کی جانب سے مزید بچے پیدا نہ کرنے کی پابندی بھی مریم کی صحت کو دیکھتے ہوئے لگائی گئی تھی۔ 12 سال کی عمر میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی مریم کا ایک سال بعد ہی پہلا بچہ ہو گیا تھا اور 4 مرتبہ جڑواں بچے، 5 مرتبہ 3 جڑواں بچے اور 5 مرتبہ 4 جڑواں بچوں کی پیدائش نے مریم کو مشہور بنا دیا۔ لیکن مریم کے 42 بچوں میں سے 4 کا انتقال ہو گیا جس کے بعد اب ان کے 38 بچے ہیں۔
مریم کا کہنا ہے کہ اولاد اللہ کی نعمت ہے اور اپنا رزق لے کر آتے ہیں۔ مریم سلائی کا کام کرتی ہیں اور اپنے بچوں کا پیٹ پال رہی ہیں۔ دوسری جانب حقوق نسواں کی تنظیم کی جانب سے کہنا تھا کہ مریم کو کوکھ کا کینسر بھی ہو سکتا ہے، اگر مزید بچے پیدا ہوئے تو، اسی طرح ڈاکٹرز کی جانب سے تنبیہہ کی گئی کہ اگر مزید 3 بچے پیدا ہوئے تو مریم کی جان کو خطرہ ہو سکتا ہے۔ اس تنبیہہ کے بعد وزارت صحت کی جانب سے مریم پر مزید بچے پیدا کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔
بڑی عمر والا شخص:
اس وقت دنیا میں سب سے زیادہ عمر پانے والا شخص ونزویلا سے تعلق رکھتا ہے۔ 5 جون 2022 کو جوان وسنٹے پیرز نے اپنی 113 ویں سالگرہ منائی۔
منہ میں دانت نہیں، جسم میں طاقت نہیں لیکن پھر بھی چہرے پر مسکراہٹ لیے یہ بزرگ اپنی نئی پیڑھی سمیت نوجوان نسل کو دیکھ نہ صرف دیکھ رہا تھا بلکہ یہ بھی سوچ رہا تھا کہ میرا وقت کیسا تھا اور میرے وقت کے لوگ اب نہیں رہے۔
جبکہ جوان نے سب سے بوڑھے شخص کا ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا، یوں اس طرح دنیا میں سب سے بوڑھے شخص جوان مانے جاتے ہیں۔