دنیا بھر سے عام پر طور پر ایسے واقعات سامنے آتے ہیں کہ کسی کے پیٹ سے آپریشن کے دوران بالوں کا گچھا نکلتا ہے تو کسی کے شخص کے پیٹ سے موبائل فون برآمد ہوتا ہے۔ اب ایک عجیب و دلچسپ خبر سامنے آئی ہے کہ ایک شہری کے پیٹ سے کئی سکے نکلے ہیں۔
یہ واقعہ بھاری ریاست راجستھان میں پیش آیا ہے کہ ڈاکٹروں نے دورانِ آپریشن شہری کے پیٹ سے 63 سکے نکالے ہیں۔
شہری کے پیٹ میں سکے کیسے چلے گئے؟
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 36 سالہ شہری نے خود سکے کھائے جس کی وجہ یہ
سامنے آئی ہے کہ وہ ذہنی تناؤ کا شکار تھا۔ مذکورہ شخص کے پیٹ میں درد اٹھنا شروع ہوا اور اس کی حالت خراب ہوئی جس کے بعد اسے فوری اسپتال لے جایا گیا۔
تاہم ڈاکٹروں کی جانب سے دو دن تک جاری رہنے والے آپریشن میں 'اینڈوسکوپک طریقہ کار' کی مدد سے آدمی کے پیٹ سے 63 سکے نکال دیے۔
ڈاکٹروں نے بتایا کہ اس شخص نے ذہنی تناؤ کی وجہ سے اتنے سارے سکے نگل لیے تھے۔ تاہم میڈیا رپورٹ کے مطابق آپریشن کے بعد مریض کی طبعیت بہتر ہو رہی ہے۔