امریکہ جانے والوں کے لیے خوشی کی خبر ۔۔ امریکہ نے بڑی پابندی ہٹانے کا اشارہ دے دیا

image

اوور سیز پاکستانیوں کے حوالے سے کئی خبریں سوشل میڈیا پر موجود ہیں، لیکن ایک خبر ایسی ہے جس نے اووسیز میں خوشی کی لہر پیدا کر دی ہے۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

امریکی حکام کی جانب سے پاکستانی فضائی سفر کے حوالے سے اہم فیصلہ کیا گیا ہے، ڈان کی رپورٹ کے مطابق محفوظ فضائی سفر کے حوالے سے پاکستانی کو کیٹگری 1 میں شامل کر لیا گیا ہے۔

کیٹیگری 1 میں شامل کرنے کے بعد اب پاکستانی ائیر لائنز ڈائیریکٹ امریکہ کا سفر کر سکیں گی اور مسافروں کو باآسانی منزل تک پہنچا سکیں گی۔

اس سے پہلے پاکستان کیٹیگری 2 میں شامل تھا، اس کیٹیگری میں شامل ممالک امریکہ سے ڈائریکٹ فلائٹ نہیں لے سکتے تھے، پاکستان سے بھی 2017 سے کوئی ڈائریکٹ فلائٹ امریکہ نہیں جا سکتی تھی۔

امریکی ویب سائٹ کے مطابق امریکی فضائی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن بہت جلد ائیرپورٹس اور ائیر کرافٹس کی انسپیکشن کے لیے ٹیم کو بھیجے گا، اگر یہ انسپیکشن کلئیر ہو جاتی ہے، تو پاکستان کی ریٹنگ بڑھا دی جائے گی۔

واضح رہے اس سے پہلے ہیڈ آ پرائم منسٹر اسٹریجک ریفارمز سلمان صوفی کی جانب سے امریکی حکام سے ڈائریکٹ فلائٹس کی بحالی کے حوالے سے مذاکرات کیے گئے تھے۔ جبکہ امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن امریکہ کی سب سے بڑی اور اہم فضائی معاملات کو دیکھتی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US