ماں کو لینے بیٹا ہیلی کاپٹر لے آیا ۔۔ امریکہ سے آنے والے بیٹے کو یوں دیکھ کر ماں نے کیا کیا؟ دیکھیے ویڈیو

image

سوشل میڈیا پر دلچسپ خبریں تو بہت ہیں لیکن کچھ خبریں سب کی توجہ حاصل کر لیتی ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو ایک ایسے ہی بیٹے کے بارے میں بتائیں گے۔

سوشل میڈیا پر بھارت کے ایک ایسے شخص کی ویڈیو کافی وائرل ہے جو اپنی والدہ کو ہیلی کاپٹر میں لے آیا، خوش قسمت والدہ کو بیٹے نے ہیلی کاپٹر کا سفر کرایا۔

ذرائع کے مطابق راجھستان سے تعلق رکھنے والے یوگیش چوہان نے فیصلہ کیا کہ والدہ سوشیلا چوہان کے ریٹائرمنٹ کے دن کو کسی بھی طرح یادگار بنانا ہے، پھر کیا تھا، ایک ایسا ہی آیڈیا ذہن میں آیا جس نے نہ صرف دن کو یادگار بنا دیا بلکہ ملک کے میڈیا کی بھی توجہ حاصل کر لی۔

یوگیش چوہان امریکہ میں انجینئر ہے، بیٹے کی پڑھائی میں والدین نے اپنا سب کچھ لگا دیا تھا، اب بیٹے کی باری تھی کہ والدین سے اپنی محبت کا اظہار کرے۔

ریٹائرمنٹ والے دن جب والدہ اسکول سے آخری بار وداع لے کر نکلیں تو سامنے ہیلی کاپٹر کو پایا، خود بھی حیران رہ گئیں کیونکہ اندر سے بیٹا نکلا، والدہ کو ہیلی کاپٹر میں بٹھایا تو والدہ کو سمجھ ہی نہیں آ رہا تھا کہ ہو کیا رہا ہے۔ مگر آہستہ آہستہ انہیں وہ دن یاد آ ہی گیا جب دو سال پہلے ان کی پوتی اس دنیا میں آئی تھی۔

سوشیلا چوہان نے خواہش کا اظہار کیا تھا کہ جب پوتی راجھستان آئے تو اسے ہیلی کاپٹر میں لانا، یہ یاد کر کے والدہ کی آںکھوں میں آنسو تھے اور چہرے پر خوشی کے تاثرات۔

والدہ سوشیلا چوہان کا کہنا تھا کہ میں قیصر پورہ گورمنٹ ہائیر سیکنڈری اسکول سے ریٹائرڈ ہوئی ہوں، میرے بیٹے نے یہ بہترین تحفہ دیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US