کھانا کھاتے ہوئے لوگ اچانک سمندر میں جا گرے ۔۔ کراچی دو دریا پر ریسٹورنٹ پانی میں گر گیا، کئی افراد ڈوب گئے، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

image

کراچی میں دو دریا پر واقع فوڈ سٹریٹ جہاں دن ہو یا رات، صبح ہو یا شام کسی بھی وقت آپ مزے دار کھانے، ٹھاٹیں مارتے ہوئے سمندر کے پُر لطف نظارے کرنے کے ساتھ کھاتے ہیں۔ یہاں اکثر فیملییز بھی آتی جاتی رہتی ہیں لیکن آج صبح یہاں ایک خوفناک حادثہ پیش آیا ہے۔

دو دریا پر واقع ایک ریسٹورنٹ میں کھانا کھانے کے لیے فیملییز اور کچھ نوجوان لڑکے گئے لیکن اچانک ریسٹورنٹ پانی میں گر گیا۔ کیونکہ کراچی میں ہونے والی حالیہ بارشوں کے باعث دو دریا کے تمام ریسٹورنٹس کی لکڑیاں گل چکی ہیں۔ جس کی وجہ سے آج ایک ریسٹورنٹ پانی میں گر گیا۔ حادثے کے نتیجے میں کئی افراد زخمی ہوگئے اور کئی لوگ پانی میں ڈوب گئے تھے، جن کو فوری ریسکیو کرکے بچا لیا گیا۔

واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ آپ بھی اگر اس جگہ جانے کا ارادہ کر رہے ہیں تو اس کو ترک کر دیں کیونکہ بارش کا موسم ہے اور مسلسل بارش کے باعث کسی بڑے نقصان کا سامنا کرنا پڑے، اس سے بہتر ہے گھر میں بحفاظت رہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US