کوئی نہیں جانتا تھا یہ لڑکی آج پاکستان کی مشہور شخصیت کہلائے گی۔۔ پرانے ڈراموں میں کام کرنے والی یہ لڑکی کونسی مشہور سیاستدان ہیں؟

image

کوئی ایسی معروف شخصیت جس کی ہم ماضی کی تصویر دیکھ لیں تو یقین کرنا مشکل ہوجاتا ہے کہ یہ واقعی وہی ہیں جنہیں ہم آج ٹی وی اسکرین پر دیکھتے ہیں۔ اور اگر وہی شخصیت کسی پرانے ڈرامے یا فلمی سین میں نظر آجائے تو اس پر کافی حیرانگی کا اظہار کیا جاتا ہے۔

ایک ایسی ہی مشہور شخصیت کی پرانی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جنہیں ہم روزانہ ہی ٹی وی نیوز چینلز پر دیکھتے اور سنتے ہیں اور وہ آئے روز خبروں کی زینت بنی ہوتی ہیں۔

اوپر موجود تصویر میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ پاکستان کے سینئر نامور اداکار مصطفیٰ قریشی موجود ہیں اور ان کے ہمراہ بائیں جانب ایک لڑکی بیٹھی ہے جنہیں ہوسکتا ہے آپ لوگ پہچان گئے ہوں یا ہوسکتا ہے نہیں بھی۔

تو بتایئے مذکورہ تصویر میں مقبول اداکار کے ساتھ بیٹھی اس لڑکی کو کیا آپ پہچان سکتے ہیں یہ پاکستان کی کونسی مشہور سیاستدان ہیں؟

یہ لڑکی اور کوئی نہیں بلکہ پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب ہیں جس میں وہ کافی چھوٹی عمر کی نظر آرہی ہیں۔

البتہ یہ معلوم نہیں کہ یہ کونسا ڈرامہ ہے مگر آج لوگوں کو یہ معلوم ہوا ہے کہ مریم اورنگزیب بھی اداکاری کر چکی ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US