کسی نے خواب میں جلتی قبر دیکھی تو کہیں ایک گلی سے چار جنازے اٹھے ۔۔ گذشتہ ہفتے سوشل میڈیا پر کون کونسی خبریں وائرل رہیں؟ دیکھیے

image

آج نئے مہینے (اگست) کا آغاز ہوچکا ہے۔ گذشتہ ہفتے پاکستان بالخصوص دنیا بھر سے مختلف اچھی اور بری خبریں موصول ہوئیں۔ 'ہماری ویب' ڈاٹ کام کی روایت رہی ہے کہ ہر نئے ہفتے کے آغاز میں گذشتہ ہفتے گزرے واقعات یعنی جو خبریں سوشل میڈیا پر چھائی رہی ہوں ان پر ایک نظر ڈالتے ہیں تاکہ صارفین جو وائرل خبر پڑھنے سے محروم رہ گئے ہوں وہ ان کے علم میں آسکے۔

عام طور پر ہرشخص آج سوشل میڈیا سے جڑا ہوا ہے جو تازہ ترین آنے والی اطلاعات سے باخبر رہتا ہے۔ آج ہم جانیں گے کہ گذشتہ ہفتے سوشل میڈیا کون کونسی خبریں ٹرینڈ کرتی رہیں۔

1-ثناء خان

سابقہ بھارتی اداکارہ جنہوں نے شوبز کی دنیا کو ہمیشہ کے لیے خیر باد کہہ دیا تھا، آج وہ مذہبِ اسلام کی مٹھاس اور اس کی اہمیت کو سمجھ چکی ہیں۔ ثناء خان اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر متحرک رہتی ہیں اور اسلامی بیانات کی روشی کا حوالہ دے کر مسلمان مداحوں اسلام کی اہمیت کو سمجھنے میں مدد کرتی ہیں۔ گزشتہ ہفتے ان کا انٹرویو سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہوا جس میں انہوں نے خواب میں اپنی جلتی قبر اور سر کو ہمیشہ اسکارف سے ڈھانپے رکھنے کے متعلق بات کی۔ ویڈیو میں دیکھیے۔

2- سپریم کورٹ کا حکم

گذشتہ ہفتے سوشل میڈیا سمیت پورے پاکستان کے عوام کی نظریں سپریم کورٹ کے فیصلے پر جمی تھیں۔ سپریم کورٹ کی جانب سے پنجاب کے سابقہ ڈپی اسپیکر دوست مزاری کی رولنگ کو کالعدم قرار دیتے ہوئے پرویز الہٰی کو بطور وزیر اعلیٰ پنجاب برقرار رکھا گیا۔

3- باپ اپنے بچے کو پکارتا رہا

پاکستان میں ہونے والی بارشوں نے ہر طرف تباہی پھیلا دی ہے۔ خاص کر صوبہ بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے جس کے نتیجے میں وہاں الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ سیلابی ریلے میں کئی انسانی جانوں کا ضیاع ہوگیا ہے جس میں بچے بھی شامل ہیں۔ سیلابی ریلے میں بچے کے ڈوب جانے پر ایک دکھی اور غم میں چُور باپ کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ رو رو کر ڈاب جانے والے بیٹے کو بے بسی کے عالم میں پکار رہا ہوتا ہے۔ دردناک مناظر دیکھ کر ہر کوئی اشکبار ہوگیا۔

4- چار دوست سمندر میں ڈوب گئے

پکنک کی غرض سے ہاکس بے جانے والے لیاقت آباد کی ایک ہی گلی کے رہائشی 4 دوست جو بے رحم لہروں کی نظر ہوگئے, ایک ہی گلی سے اٹھنے والے چار جنازوں نے علاقہ میں سوگ کا ماحول طاری کردیا ہے۔ یہ خبر بھی گذشتہ روز کی افسوسناک خبروں میں سے ایک ہے۔

5- خاتون پولیس افسر

گذشتہ ہفتے سوشل میڈیا پر پاکستانی پولیس افسر کی ویڈیو بہت وائرل ہوئی جس نے صارفین کے دلوں کو گرما دیا۔ خاتون پولیس افسر کا نام حرا علی ہے سی ایس ایس میں کامیابی حاصل کر نے کے بعد پاکستان کسٹمز میں افسر تعینات ہو گئی ہیں۔

حرا علی کی وائرل ویڈیو میں دیکھا گیا کہ وہ کسٹمز کی وردی میں گاڑی سے اترتی ہیں اور والد کی نگاہ بیٹی پر گی تو والد کو اپنی بیٹی پرفخر محسوس ہوتا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US