سوشل میڈیا پر دلچسپ خبریں تو بہت ہیں لیکن مشہور شخصیات سے متعلق کچھ ایسی معلومات ہوتی ہیں جو کہ سب کو حیرت میں بھی مبتلا کر دیتی ہیں۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
برطانیہ کی ملکہ الزتبھ کا شمار دنیا کی چند ایسی شخصیات میں ہوتا ہے جو اپنے انداز اور اصولوں کی وجہ سے سب کی توجہ حاصل کر لیتی ہیں۔
People.com نامی ویب سائٹ کے مطابق ملکہ اپنا میک اپ خود کرتی ہیں۔ جی ہاں ریاست کی ملکہ اور دنیا کی امیر ترین خاتون ہونے کے باوجود ملکہ ہلکہ پھلکا سا میک اپ خود کرتی ہیں۔ 95 سالہ دور حکومت میں ملکہ نے ہمیشہ اپنا میک اپ خود کیا۔
ملکہ الزبتھ کے پاس 5 ہزار سے زائد ٹوپیاں ہیں، اصولوں میں سے ایک اہم اصول یہ بھی ہے کہ ملکہ ٹوپی ضرور پہنتی ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق ملکہ کی ٹوپی قیمت 472 ملین ڈالرز تک ہے یعنی اربوں روپے کی ٹوپیاں۔ مختلف ڈیزائنز اور رنگوں والی ٹوپیوں کو خود ملکہ بھی پسند ہیں۔
ایک دلچسپ اصول یہ بھی ہے کہ شاہی خاندان میں ہر شخص کم از کم دو بچے پیدا کرے، لیکن اگر دو زائد بچے بھی پیدا ہوں تو یہ اچھی بات ہے۔
ملکہ الزبتھ کے شوہر فلپس ہر محفل میں ملکہ سے دو قدم پیچھے ہو کر کھڑے ہوتے تھے، دراصل یہ شاہی اصول ہے جس کو فلپس پورا کرتے تھے۔
برطانوی شاہی خاندان میں سوگ کے موقع پر ہمیشہ سیاہ رنگ زیب تن کیا جاتا ہے، سیاہ رنگ شاہی خاندان میں افسردگی، سوگ کی نشانی کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔