مسجد حرام کے امام خطے کی کونسی دعا پرعرب اقوام میں تحسین اور یہودی چراغ پا ہیں؟

image

ریاض: سعودی عرب کے ممتاز عالم دین، سعودی علما کونسل کے سینئر رکن اور مسجد حرام کے امام الشیخ صالح بن حمید کے ایک خطبے پر یہودی حلقے سیخ پا جبکہ عرب ممالک کی طرف سے ان کی جرات کو سلام پیش کیا جارہا ہے۔

مکہ کی مسجد حرام میں خطبہ میں الشیخ صالح بن حمید نے دعا کی: اے خدا، غاصب اور قابض یہودیوں کو تباہ کردے کیونکہ وہ تجھے عاجز نہیں کرسکتے، اے اللہ ان پر اپنی پھٹکار اور مصبت نازل کر، ایک ایسی مصیبت جس کے مجرم حق دار ہیں۔

ان کے خطبہ کے ویڈیو کلپ کے وائرل ہونے کے بعد الشیخ صالح کو اسرائیلی صحافی ایڈی کو کوہن اور ربی جیکب ہرزوگ کی قیادت میں وسیع پیمانے پر اسرائیلی اشتعال انگیزی کی مہم کا نشانہ بنایا گیا۔

اس اسرائیلی مہم کا ٹویٹر پر ہم سب شیخ بن حمید کے ہیش ٹیگ کے تحت وسیع عرب یکجہتی کے ساتھ جواب دیا گیا۔ ان کے موقف کو خراج تحسین پیش کیا گیا جو ان کے بقول ولی عہد محمد بن سلمان کی ہدایات سے متصادم ہے۔

فلسطینی مبلغ جہاد حلس کا کہنا ہے کہ قابض یہودیوں کے خلاف مسجد حرام میں خطبہ کے بعد الشیخ صالح بن حمید کی دعا سن کر یہودی پاگل ہوگئے ہیں اور الشیخ کے خلاف مقدمہ چلانے کا مطالبہ کیا ہے۔ ٹویٹر پر ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ میں انہیں خوشخبری دیتا ہوں، انشا اللہ، یہ نیک آدمی جلد ہی مسجد اقصیٰ میں خطبہ دے گا۔

الشیخ بن حمید کا مقام اور عظیم الشان مسجد حرام میں ان کا اثر انگیز خطبہ مملکت اور اس کے لوگوں کا اصل مقام ہے۔ الشیخ کا فرض ہے کہ وہ انبیا کے قاتلوں کے مقابلے میں ان کے ساتھ کھڑے ہوں۔

یہ عرب عوام کی رائے ہے، خواہ عرب حکومتیں یہودیوں کے ساتھ کتنی ہی دوستانہ ہوں، ہم آپ کو مجرمانہ قاتلوں کیساتھ نہیں دیکھتے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts