حرم پاک کی بے حرمتی پر پاکستانیوں کو بڑی سزائیں دے دی گئیں۔ سفارتی کے مطابق چھ پاکستانیوں کو 10،10 سال اور تین پاکستانیوں کو 8،8 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
جن پاکستانیوں کو دس سال قید کی سزا سنائی گئی ان میں انس، ارشاد، محمد سلیم شامل ہیں جبکہ 8 سال سزا پانے والے افراد میں محمد افضل، خواجہ لقمان اور غما محمد کے نام شامل ہیں۔
اس کے علاوہ مدینہ منورہ کی عدالت نے 6 مجرموں کو 20، 20 ہزار روپے جرمانہ بھی کیا اور ان کے موبائل فونز بھی ضبط کر لیے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ ان تمام لوگوں نے سعودی عرب کے سرکاری دورے پے گئے وزیراعظم شہباز شریف اور ان کے سا تھ موجود وفاقی وزراء کے ساتھ مدینہ منورہ میں بد تمیزی کی تھی۔