بابا جان کے ساتھ آخری ملاقات ۔۔ بریگیڈیئر محمد خالد شہید کے جسدِ خاکی سے لپٹے بچوں کی آخری ملاقات، دیکھنے والوں کی آنکھیں نم ہوگئیں

image

بریگیڈیئر محمد خالد شہید کا نام بھی ان شہیدوں میں شمار ہوگیا جنہوں نے وطن کے لوگوں کی جانوں کو محفوظ بنانے کی خاطر اپنی جان کا نذرانہ پیش کردیا۔

افواجِ پاکستان کے شہید بریگیڈیئر محمد خالد جن کی فیملی آج سوگ میں مبتلا ہے، ان کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے کہ جسے دیکھنے والوں کی آنکھیں نم ہوجائیں۔

بریگیڈیئر محمد خالد سوگواروں میں اپنی اہلیہ اور 6 بچوں کو چھوڑ کر اس دنیا سے کوچ کر گئے۔ وائرل ہونے والی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ محمد خالد کے جسدِ خاکی سے اُن کے پچے لپٹے ہوئے ہیں جو ایک دردناک تصویر کا منظر پیش کر رہی ہے۔

یقیناً وہ لمحہ ان لوگوں کے لیے بہت ہی تکلیف دہ ہوتا ہے جب گھر کا واحد کفیل یعنی باپ اپنے بچوں سے بچھڑ جاتا ہے۔

خیال رہے بلوچستان میں تباہ ہونے والے ہیلی کاپٹر میں بریگیڈیئر محمد خالد کے علاوہ افواجِ پاکستان کے 5 فوجی جوان شہید ہوئے۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts